Latest News

صاحب حیثیت لوگوں کو ضرورتمندوں کا خیال رکھنا چاہئے، مستحقین کے مابین گرم کمبل تقسیم کے دوران الحاج صوفی شمشاد احمد کی اپیل۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
تحصیل رامپور منیہاران کے موضع چررہو میں واقع معروف دینی ادراہ جامعہ دعوة الحق معینیہ میں منعقد سادہ تقریب کے دوران مدرسہ کی جانب سے علاقہ کے غریب ضرورتمندوں کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ادارہ کے مہتمم اعلیٰ الحافظ صوفی شمشاد احمد نے خدمت خلق کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ادارہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً ضرورتمندوں کے درمیان ضرورت کی اشیاءتقسیم کی جاتی ہیں، آج بھی علاقہ کے غریب و مستحقین کے مابین گرم کمبل تقسیم کئے گئے تاکہ شدید سردی سے انہیں کچھ راحت مل سکے، انہوں نے کہاکہ اس وقت علاقہ میں شدید سردی ہورہی ہے، جو غریبوں کے لئے بہت دشوار کن مرحلہ ہے اسلئے اگر اللہ تعالیٰ ہمیں وسعت دی ہے تو ہمیں ان کے کام آنا چاہئے۔ انہوں نے رضائے الٰہی کے حصول کے لئے صاحب حیثیت لوگوں سے خدمت خلق میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی اپیل کی۔ 
ادارہ کے ناظم اور جمعیۃ علماء ہند کی مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کرنے والوں سے اللہ راضی ہوتا ہے اور اللہ کو راضی کرنے والے کو سب کچھ مل جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد بغیر بلاتفریق انسانیت کی بنیاد پر کرنی چاہئے،اس سے ثواب کے ساتھ ساتھ دل کو سکون بھی ملتا ہے۔ اس دوران کثیرتعداد میں ضرورتمندوںکے مابین گرم کمبل تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر مولانا حسین مظاہری، حافظ ندیم، جہانگیر، حافظ رشید، حافظ اویس، اسلام وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر