ممبئی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) سنیچر کی صبح سے کرناٹک اور مہاراشٹر میں تقریباً ۴۴مقامات پر چھاپے مار ی کی۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، یہ چھاپہ عالمی دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا (آئی ایس آئی ایس) کے ذریعے ملک بھر میں دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کی سازش کے معاملے میں مارا گیا۔ داعش کا شمار دنیا کی سب سے خوفناک دہشت گرد تنظیموں میں ہوتا ہے۔اے این آئی کے مطابق، ۴۴مقامات ایسے ہیں جہاں ہفتہ کی صبح این آئی اے نے کارروائی۔ اس میں سے کرناٹک میں ایک جگہ پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی این آئی اے حکام نے پونے میں دو، تھانے دیہی میں ۳۱، تھانے سٹی میں ۹ اور بھائیندر میں ایک جگہ پر چھاپے مارے گئے ہیں۔پونے میں شعیب علی شیخ اور انور علی شیخ کے گھر پر چھاپے ماری کے دوران لیپ ٹاپ، موبائل اور دیگر اشیا ضبط کر لی گئی ہیں۔ یہاں سے پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔چھاپہ مار کارروائی کے دوران جن ۱۵ لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان کے نام ثاقب ناچن، حسیب ملا، مصعب ملا، ریحان سوسے، فرحان سوسے، فیروز کوار، عادل کھوت، مخلص ناچن، سیف عتیق ناچن، یحییٰ کھوت، رافل ناچن، راژل ناچن، شکوب دیوکر، کاشف بولارے، منظر کوپے شامل ہیں۔ اس سے قبل بھی ایسے چھاپے مارے جا چکے ہیں جن میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ این آئی اے نے جس معاملے میں کاروائی کی ہے وہ اسلامک اسٹیٹ سے متعلق ہے۔ اسلامک اسٹیٹ کے کچھ دہشت گرد اب بھی سرگرم ہیں، جن کے ہندوستان میں بھی ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق داعش کے خود ساختہ ماڈیول پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ خاص طور پر مہاراشٹر میں آئی ایس کے اس طرح کے ماڈیول کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔اس سے قبل بھی مہاراشٹر میں اس طرح کے ماڈیول کا پردہ فاش ہو چکا ہے۔ این آئی اے یہ معلومات بھی اکٹھا کر رہی ہے کہ آیا ان ماڈیولز میں نوجوانوں کو بہکانے اور انہیں بنیاد پرست بنانے کے لیے کوئی کام کیا گیا ہے۔ ریڈیکل مواد انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے ان تک نہیں پہنچا ہے۔تفتیشی افسران یہ بھی معلوم کر رہے ہیں کہ آیا نوجوانوں کو داعش کے ماڈیول کے ذریعے دہشت گرد تنظیم میں بھرتی کیا گیا ہے۔ دہشت گرد، نوجوانوں کو بھرتی کرکے بھارت مخالف سرگرمیاں کرنا چاہتے ہیں۔
0 Comments