Latest News

غزہ شہرمکمل تباہ، شہداء اور زخمیوں کی تعداد ۶۴ ہزار تجاوز، حماس کا شیخ رضوان اور کرامہ میں گھات لگا کر حملہ، اب تک ۵ ہزار صہیونی فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کا انکشاف۔

غزہ: غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ۶۴ ویں دن بھی اسرائیل کا حملہ جاری رہا ، مسلسل بمباری سے غزہ شہر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ خوبصورت اور عالیشان محل کھنڈروں میں تبدیل ہوچکے ہیں، سڑکیں ویران اور سنسان پڑی ہوئی ہیں وقفے وقفے سے حماس اور اسرائیلی فوجیوں کی مزاحمت سے گونج اُٹھتی ہیں۔ سنیچر کو حماس نے اعلان کیا کہ اس کے خان یونس سمیت کئی محاذوں پر شدید لڑائی کے دوران اس کے مجاہدین نے اسرائیلی افواج پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں کئی ہلاک اور ہوگئے۔ ادھر اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے انکشاف کیا کہ ۵۰۰۰ اسرائیلی فوجی زخمی ہوچکے ہیں۔جن میں سے ۲۰۰۰کی حالت انتہائی نازک ہے۔ عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز سے اب تک پانچ ہزار اسرائیلی فوجی زخمی ہوچکے ہیں۔مذکورہ ذرائع کے مطابق فوج کے بحالی کے محکمے کو روزانہ تقریباً ۶۰زخمی اسرائیلی فوجی ملتے ہیں۔عبرانی میڈیا نے غاصب فوج کی کڑی سنسرشپ پالیسی کے باوجود زخمی فوجیوں کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں جو کہ اصل تعداد سے بہت کم ہیں کیونکہ صیہونی حکام غزہ جنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد کی اشاعت کو سختی سے محدود اور سنسر کرتے ہیں۔ دریں اثنا غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے دوران غزہ کی وزارت صحت نے کہاکہ گذشتہ چند گھنٹوں کے حملوں میں ۷۱ عام شہری شہید ہوگئے ہیں اور ۱۶۰ سے زائد زخمی ہیں جنہیں شہدائے الاقصیٰ اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے بمبار طیاروں نے غزہ کےمرکز میں واقع النصیرات کیمپ میں ابومھادی خانوادے کے گھر پر بمباری کی ہے جس کے نتیجےميں پانچ افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔اسی طرح صیہونی حکومت کی جنگی کشتیوں نے جنوبی غزہ میں رفح ساحل کی سمت مارٹر گولے پھینکے ہیں- صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے ایک بار پھر جنوبی غزہ کے شہرخان یونس پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ اسی طرح اس غاصب حکومت کے جنگی طیاروں نے شہر رفح پر پھر سے بمباری شروع کردی ہے۔ فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے شہر رفح میں کویتی ہسپتال پر بمباری کی ہے ۔ فلسطینی ذرائع نے اسی طرح مرکزی غزہ میں الزوائدہ ٹاؤن میں ایک گھر پر بمباری کی ہے- فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شہر غزہ کے مشرقی علاقوں پر بھی جارح فوجیوں نے بھاری ہوائی اور توپخانے کے حملے کئے ہيں۔غزہ کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق غزہ پر صیہونی جارحیت کے ۶۴ ویں دن شہداء کی تعداد ۱۷ہزار ۴۸۷جبکہ زخمیوں کی تعداد ۴۶ہزار ۴۸۰ہو گئی ۔ جبکہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں ۶۰فیصد سے زائد بچے اور خواتین ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کو القسام نے کہا کہ صبح سے اس کے جنگجو شمالی غزہ پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مغرب میں گھسنے والی قابض افواج کے ساتھ صفر پوائنٹ سے شدید لڑائی لڑ رہے ہیں۔المیادین کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے اعلان یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے خان یونس شہر کے مشرق میں محور میں ایک اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو الیاسین ۱۰۵ سے نشانہ بنایا ہے۔غزہ شہر کے جنوبی محور میں قابض کمانڈ رومز کو بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے نشانہ بنانے کی بھی ذمہ داری قبول کی۔اس نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے خان یونس شہر کے شمال میں محور میں گھسنے والے قابض افواج کے ہجوم کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔القسام بریگیڈز نے یہ بھی تصدیق کی کہ کبوتز بستی کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا ۔ ادھر حرکت اسلامی جہاد کی عسکری ونگ سرایا القدس نے اعلان کیا کہ سنیچر کو سہ پہر سے لے کر ۹ فوجی گاڑیوں کو دیر بلح اور خان یونس علاقوں میں برباد کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ سرایا القدس نے کہاکہ ہم نے ایک صہیونی فوجی گاڑی کو گولوں سے نشانہ بنایا، جس میں متعدد فوجی پناہ لیے ہوئے تھے، اور ہم نے غزہ کے مغرب میں شیخ رضوان محور میں ان پر براہ راست ضربیں لگائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے مجاہدین مناسب ہتھیاروں کے ساتھ جھڑپ کے دوران آر پی جی گولوں سے انہیں نشانہ بنانے کے بعد خان یونس کے مشرق میں ایک گھر میں چھپے صہیونی فوج کو ہلاک اور زخمی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر