غزہ : غزہ پٹی میں حماس کے عسکری ونگ کی جوابی کارروائیوں کے دوران سرنگ میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔القسام بریگیڈز نے گزشتہ 72 گھنٹے کے دوران اسرائیل کی 41 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ اسرائیلی فوج کی سپلائی لائن اور ٹینکوں کو تباہ کردیا، زمینی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 138 ہوگئی۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں کمی نہ آ سکی، خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ، ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر اور جبالیا میں بمباری سے مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ غزہ میں مواصلاتی اور انٹرنیٹ سروسز ایک بار پھر بند کردی گئیں۔
0 Comments