دیوبند:سمیر چودھری۔
انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے کہ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنیؒ کی صاحبزادی اور جمعیۃ علماءہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی کی چھوٹی ہمشیرہ و صدر جمعیت علماء ہند مولانا سید محمود مدنی کی پھوپھی کا آج بدھ کے روز بعد نماز مغرب یہاں محلہ خانقاہ میں و اقع مدنی منزل میں علالت کے باعث انتقال ہوگیا ہے، انا للہ و اناالیہ راجعون۔
ان کے انتقال کی خبرسے علاقہ کا ماحول غمگین ہوگیا، سرکردہ شخصیات، علماء کرام، طلبہ و اساتذہ اور ذمہ داران دارالعلوم دیوبند کے علاوہ مدنی خاندان کی جملہ شخصیات نے حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر اظہار افسوس کیا۔ مدنی منزل پر معزز شخصیات اور علماءکرام کا تعزیت کے لئے تانتا لگا ہواہے۔ بتایا گیا کہ مرحومہ کی عمر تقریباً 70 سال تھیں اور وہ گزشتہ کافی عرصہ سے سخت علیل تھیں اور حضرت مولاناسید ارشد مدنی کے ساتھ ہی رہتی تھیں۔ مرحومہ انتہائی نیک سیرت اور خاندانی اوصاف والی خاتون تھیں۔ مفتی سید امجد مدنی نے بتایا کہ نماز جنازہ رات دس بجے احاطہ مولسری دارالعلوم دیوبند میں ادا کی جائیگی، بعد ازیں تدفین عمل میں آئے گی۔
0 Comments