Latest News

مومن کانفرنس دیوبند کی جانب سے مہمانوں کو اعزازسے نوازاگیا، مفت طبی کیمپ میں سیکڑوں مریضوں کی جانچ کرکے دی گئی دوائیاں۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
آل انڈیا مومن کانفرنس دیوبند کی جانب سے محلہ بڑضیاءال}حق پرواقع حاجی جمال الدین کی رہائش گاہ پر ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا، جس کا افتتاح ہند نرسنگ ہوم کے ڈائریکٹر خالد حسن انصاری اور سپریم کورٹ کے وکیل فیروز احمد ایڈوکیٹ نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر کیا۔ 
کیمپ کنوینر نسیم احمد ایڈوکیٹ نے بتایا کہ اس مفت میڈیکل کیمپ میں بچوںکی سبھی بیماریوں اور بڑوں کی عام بیماریوں سے متعلق 190مریضوں کی فری جانچ کی گئی اور انہیں مومن کانفرنس کی جانب سے مفت دوائیں تقسیم کی گئیں۔ میڈپپیکل کیمپ میں امنگ ہاسپٹل روڑکی کے چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر راشد علی ایم بی بی ایس، ڈی سی ایچ اور ڈاکٹر محمد حارث، ڈاکٹر صبا انصاری، ڈاکٹر گلفشاں، ڈاکٹر شعیب انصاری پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے مریضوں کامفت علاج کیا۔ 
بعد ازیں ادریس انصاری کی رہائش گاہ پر مومن کانفرنس کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا،جس میں تعلیم کی اہمیت و افادیت بیان کی گئی اور برادری کی ملی و ملکی و سماجی خدمات پر روشنی ڈالی گئی،ساتھ ہی اس امر پر زور دیاکہ تعلیم اور خدمت خلق کے ہمارے نوجوان کو آگے آناچاہئے۔میٹنگ خصوصی طورپر مومن کانفرنس کے صدر فیروز احمد انصاری ایڈوکیٹ،صدرحاجی محمد عمران انصاری،سکریٹری حاجی عبدالرشید،صوبائی صدر حسن عارف انصاری وغیرہ نے خطاب کیا۔
آخر میں مومن کانفرنس دیوبند کے صدر و پروگرام کنوینر نسیم انصاری ایڈوکیٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور تمام مہمانوں و ڈاکٹروں کو اعزاز سے نوازا۔ صدارت حاجی محمد یٰسین نے کی۔مجیب خالد انصاری،گلفام انصاری،سلیم احمد انصاری،سعید انصاری، علی ایڈوکیٹ وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شبیر کریمی،مشتاق انصاری،ممتاز احمد،حاجی ادریس انصاری،صلاح الدین انصاری،اکرام انصاری سمیت کثیر تعداد میں لوگوںنے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر