Latest News

مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کے آفس میں کارکنوں پر نقاب پوش شر پسند وں کا حملہ، ماحول گرمایا، پولس نے زخمی کارکنوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔

مظفر نگر:  عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں گزشتہ شب بی کے یو کے دفتر میں سوئے ہوئے دو کارکنوں پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کر دیا جس سے دونوں زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں زخمی کارکنوں کو ضلع اسپتال لے جا کر طبی امداد دی گئی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔اس واردات پر بھارتیہ کسان یونین کے کارکنوں میں غصہ ہے اور انہوں نے فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ معلومات کے مطابق، نقاب پوش بدمعاشوں نے سول لائن تھانہ علاقے کے مہاویر چوک میں واقع بھارتیہ کسان یونین کے دفتر پر اچانک حملہ کیا اور گالی گلوچ کرتے ہوئے وہاں سوئے ہوئے چوکیدار اور کیئر ٹیکر کو زدوکوب کیا۔اس حملے میں نگراں ستیش رائل اور چوکیدار راجو لہو لہان ہوگیا۔ زخمی نگراں ستیش رائل نے فون کرکے بی کے یو کے ضلع صدر یوگیش شرما اور دیگر عہدیداروں کو حملے کے بارے میں مطلع کیا۔ اسی دوران پولیس کو اطلاع دی گئی۔ حملہ آور بی کے یو کے کارکنوں اور پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی وہاں سے فرار ہو گئے۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی بی کے یو کے ضلع صدر یوگیش شرما اور سٹی صدر گلبہار راؤ سمیت کئی عہدیدار وہاں پہنچ گئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر