کھتولی بلدیہ کے چیئرمین حاجی شاہنواز لالو منتخب ہونے کے بعد سے ہی تنازعات میں گھرے رہے ہیں بالآخر انکے خلاف کاروائی عمل میں آئی ہی گئی ہےحکومت نے ان کے مالیاتی اور انتظامی افسران کو ضبط کرنے کی ہدایات دی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ حاجی شاہنواز لالو کے خلاف کارروائی سے جہاں ان کے مخالف کیمپ میں خوشی ہے وہیں ان کے حامیوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ کھتولی میونسپل بورڈ نشست پسماندہ طبقے کے لیے مخصوص تھی۔ حاجی شاہنواز لالو نے خود کو کلال ذات سے تعلق ظاہر کر کے پسماندہ طبقے کا سرٹیفکیٹ بنوایااور صدر کے عہدے کے لیے الیکشن لڑا۔ اس معاملے کو لے کر ان کے حریفوں کرشنپال اور جمیل احمد نے پسماندہ طبقے کے کاسٹ سرٹیفکیٹ کو چیلنج کرتے ہوئے شکایت کی تھی۔ اس پر ڈی ایم نے پسماندہ طبقے کے بہبود افسر سے رپورٹ طلب کی۔ جس پر سرٹیفکیٹ غلط پایا گیا۔ ڈی ایم نے اس معاملے میں ایک ٹیم تشکیل دی تھی اور پسماندہ طبقے کے مذکورہ سرٹیفکیٹ کے بارے میں رپورٹ طلب کی تھی جس کے بعد اس سرٹیفکیٹ کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ تب سے حاجی شاہنواز لالو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا تھا۔ حکومتی سطح سے ان پر کارروائی کی تلوار لٹک رہی تھی۔گذشتہ روز جب ضلعی افسران کو حکومت کی جانب سے ان کے مالی اور انتظامی اختیارات ضبط کرنے کے احکامات موصول ہوئے تو انہوں نے کارروائی شروع کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ آفیسر ایڈمنسٹریشن نریندر بہادر سنگھ نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مالی اور انتظامی افسران کو ضبط کرنے کے احکامات موصول ہوئے ہیں جس پر کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
0 Comments