دیوبند: سمیر چودھری۔
معروف اسلامی اسکالر مفتی سیّد انس گزشتہ یہاں دو روزہ دورہ پر دیوبند پہنچے ،جہاں انہوں نے متعدد علمی شخصیات سے ملاقات کی۔ اس دوران کثیر تعداد میںان کے مداحوں سے ان سے ملاقات کی۔ اس دوران متعدد کتب کے مرتب مولانا واصف حسن نے دعاوں کاعظیم مجموعہ مفتی سید انس کو پیش کیا ،جس پر موصوف نے پسندیدگی کا اظہار فرمایا۔انہو ں نے کہا اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اپنی تمام حاجات میں دعاء کرنے کا حکم دیا ہے۔ ارشاد ہے کہ ادعوانی استجب لکم تم مجھ سے دعاء مانگوں میں تمہاری دعاء قبول کروں گا۔ انہوں نے واصف حسن عثمانی کی ستائش کی کہاکہ موصوف نے علمائے دیوبند کے ان مجربات کو یکجا کردیا ہے تاکہ ان کی افادیت عام ہوجائے۔
0 Comments