Latest News

جیت نے ۲۰۲۴ کی ہیٹ ٹرک کی ضمانت دی، وزیر اعظم مودی کا پارٹی ہیڈ کوارٹر میں استقبال، پھول اور پتیاں برسائیں۔

نئی دہلی: پارٹی ہیڈ کوارٹر نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے تین ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جیت عوام کی جیت ہے۔ سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے جذبہ کی جیت ہے اور بدعنوان حکومتوں کو شکست ہوئی ہے۔ انہوں نے اس فتح کو 2024 میں ہیٹ ٹرک کی ضمانت بھی قرار دیا۔یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی کارکنوں کی جیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے پارٹی کی جیت کو ماؤں، بہنوں، نوجوان ساتھیوں اور غریب خاندانوں کے نام وقف کیا اور کہا، ’’میں ان کے فیصلے کے سامنے نمن کرتا ہوں۔ آج کی جیت تاریخی ہے۔ سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے جذبے کی جیت ہوئی ہے۔ ترقی یافتہ ہندوستان کی آواز جیت ہوئی۔ خود کفیل ہندوستان کی قرارداد کی جیت ہوئی ہے۔مسٹر مودی نے کہا ’’میں اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کے سامنے ، میں اپنے نوجوان ساتھیوں کے سامنے، اپنے کسان ساتھیوں کے سامنے، میں اپنے غریب خاندانوں کے سامنے، ان کے فیصلے کے سامنے نمن کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس جیت میں ہر نوجوان جو بہتر مستقبل کا خواب دیکھ رہا ہے اپنی جیت دیکھ رہا ہے۔ مسٹر مودی نے کہا ’’آج ہر محروم، ہر کسان، ہر غریب اور ہر قبائلی بھائی بہن خوش ہے اور یہ سوچ رہا ہے کہ وہ خود جیت گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ناری شکتی کی ترقی بی جے پی کے ترقیاتی ماڈل کی اہم بنیاد ہے۔ اسی لیے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی طرف سے بہت زیادہ آشیرواد حاصل ہوا ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ یہ جیت 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا “یہ جیت 24 کی ہیٹ ٹرک کی ضمانت ہے۔‘‘ پارٹی دفتر جاتے ہوئے مسٹر مودی نے راستے کے دونوں طرف کھڑے کارکنوں اور حامیوں سے ہاتھ ہلا کر ان کا استقبال قبول کیا۔ لوگوں نے اس پر پھولوں کی پتیاں برسائیں۔پارٹی صدر جئے پرکاش نڈا پارٹی ہیڈکوارٹر میں ان کے ساتھ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر