Latest News

جو قوم اپنی خواہشات کو اپنی ضروریات پر قربان نہیں کرسکتی اس قوم کو زمانے میں سر اٹھاکر جینے کا کوئی حق نہیں : مولانا محمد یعقوب بلند شہری۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کا تعلیمی کارواں صبح 11 بجے حاجی محمد یونس ایم ایل اے مصطفیٰ آباد کے دفتر پہونچا جہاں حاجی محمد یونس کی صدارت میں ایک نمائندہ میٹنگ منعقد ہوئی اور اس بات پر غور و خوض کیا گیا کہ کس طرح ہم اپنی نسلوں کو سو فیصد تعلیم یافتہ بنا سکتے ہیں یہ اطلاع مولانا محمود الظفر ندوی نے دیتے ہوئے بتایا کہ حاجی محمد یونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری عام آدمی پارٹی کیجریوال کی سرکار اس پر کام کر رہی ہے کہ ہمارے بچے و بچیاں جو ہمارا اور ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ان کی اچھے سے اچھی اعلی تعلیم ہو سکے اور سب کو تعلیم،سب کو علاج،سب کو بجلی پانی یہی ہماری سرکار کی بہت کم وقت میں ملک کی اور عالمی مقبولیت کی وجہ ہے اس کے بعد ازاں اکبری مسجد مصطفیٰ آباد میں تمام حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے امیر کارواں مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے کہا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کل قیامت میں ہم سے ایک ایک نعمت کے بارے میں سوال کریں گے حساب لیں گے اللہ تعالیٰ نے ہمیں لاکھوں نعمتیں عطاء کی ہیں ان نعمتوں میں ہماری اولادیں بھی خاص طور پر قابل ذکر ہیں ہم اپنی اولادوں کے مالک نہیں ہیں بلکہ نگہبان ہیں ان کی نیک تعلیم و تربیت ان کو معاشرے میں باعزت اور اچھا شہری بنانے کیلئے ہمیں بچپن سے ہی ان کی گھٹی میں دینی اسلامی ایمانی تعلیم اور نیک تربیت ان کے اندر پیدا کرنی چاہیے تاکہ آگے بڑھ کر یہ ہماری اولادیں یہ ہماری نسلیں ملک و ملت کا مستقبل اپنے ہمارے اور قوم و ملک کیلئے کام آ سکیں مولانا نے کہا کہ میری تمام گفتگو کا حاصل یہ ہے کہ جو قومیں اپنی خواہشات کو اپنی ضروریات پر قربان نہیں کر سکتی ان قوموں کو زمانے میں سر اٹھا کر جینےکا کوئی حق نہیں ہے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر