جانسٹھ تحصیل جمعیۃ علماء ہند کا اصلاح معاشرے کمیٹی کا تیسرےمرحلے کا پہلا اجلاس عام نظام پور نیاگاؤں میں بعد نماز مغرب منعقد ہوا جس کی صدارت مولانا محمد رضوان قاسمی جمعیۃ علماء مظفر نگر نے فرمائی اور مھمانان خصوصی کے طور پر مولانا مکرم علی قاسمی کنوینر ایڈھاک کمیٹی جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر اور مولانا عبد الخالق قاسمی مدرسہ چراغیہ نے شرکت کی۔
مولانا نے اپنے خصوصی خطاب میں فرمایا اللہ تعالیٰ نے قرآن مین فرمایا تم بہترین امت ہو کیوں کہاں بہترین امت اسلئے کہ تم اچھی باتوں کا حکم کرتے ہو اور بری باتوں سے لا یعنی کاموں سے دوسروں کو روکتے ہو اسلئے بھترین امت کہا گیا لیکن آج ہمارا یہ حال ہے کی سب زیادہ جھوٹ بولنا دھوکہ دینا فریب کرنا دوسروں کو گالی دینا دوسروں کی برائی کرنا اپنے آپ کو اچھا سمجھنا یہ ہماری فطرت میں داخل ہوچکا ہے میرے بھائیوں اپنے نبی کے راستے کو انکی زندگی کو انکی ایک ایک سنت پر عمل کرنے والے بن جاؤ پھر دیکھو ہماری زندگی میں وہ خوشحالی آئیگی جس کا آپ اور ہم تصور بھی نہیں کرسکتے مولانا نے ووٹ بیداری مہم سے متعلق فرمایا ووٹ ہماری کتنی بڑی طاقت ہے اس کی اھمیت کو سمجھو اور اگر کسی بھائی کی ووٹ کٹی ہوئی ہے وہ اپنی ووٹ بنوائے اور جو بچے اور بچیاں 18 سال کے ہوگئے ہیں اور انکا ووٹ ابھی نہیں بنا تو وہ اپنی ووٹ بنوائے اور میں پھر کہتا ہوں کی اس کی اہمیت کو سمجھو یہ ہمارے لئیے کتنی اہم چیز ہے میں دعاء کرتا ہوں جو باتیں آج ہماری سامنے آئی ہے اللہ ان تمام پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اس پروگرام میں کثیر تعداد میں علماء اکرام اور عوام الناس موجود رہیں۔
0 Comments