Latest News

حصول تعلیم کے بغیر مسلمانوں کی ترقی کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، جمعیۃ علماء مظفر نگر میٹنگ میں قاری ذاکر حسین کا خطاب۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں محمود نگر کی جامع مسجد میں جمعیتہ علمائے ہند کی ورکنگ کمیٹی اور ریجنل صدور کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی صدر مفتی محمد بن یامین نے کی اور نظامت کے فرائض ضلع جنرل سکریٹری قاری ذاکر حسین نےانجام دیئےآغاز قرآن کریم کی تلاوت سے کیا گیا ضلع جنرل سیکرٹری قاری ذاکر حسین نے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کسی بھی معاشرے کی ترقی ممکن نہیں۔ ایک ان پڑھ شخص معاشرے میں زندگی بھر احساس کمتری کے ساتھ رہتا ہے۔ انہوں نے مسلم کمیونٹی سے مطالبہ کیا کہ والدین اپنے ہر بچے کو تعلیم دلانے کا عہد کریں۔ اس کے لیے اپنی مالی حالت کے مطابق غیر ضروری چیزوں پر خرچ کرنے پر قابو رکھیں اور وہ رقم اپنے بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں۔ جو لوگ معاشی طور پر مضبوط ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے معاشرے کے معاشی طور پر کمزور لوگوں کے بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری لیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنی اخلاقی اقدار اور اپنی شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے مذہبی تعلیم کو ضروری سمجھتے ہیں تاکہ ہمارے اندر حب الوطنی اورانسانی خدمات کا جذبہ باقی رہے۔ اخلاقی اقدار کے لیے اسکول کے تمام طلبہ کو چاہیے کہ وہ جمعیۃ علماء ہند کے دینی تعلیمی بورڈ کی جانب سے کیے گئے مذہبی تعلیم کے انتظامات کا حصہ بنیں اور اپنے بچوں کو ضروری دینی تعلیم فراہم کرائیں ۔ضلع صدر مفتی محمد بنیامین نے تنظیم کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء کے تعمیری کاموں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے علاقائی اکائیوں کو مضبوط کرنا ہو گا، جس کے لیے جمعیۃ کے کارکنان دیہی سطح پر مل کر جدو جہد کریں گے، ہر محلہ اور شہری سطح پر علاقوں کی وارڈ کی سطح پر کمیٹیوں کو مضبوط کرنے کے لیے کام کیا جائے اور جہاں کمیٹیاں نہیں ہیں وہاں جلد کمیٹیاں تشکیل دی جائیں مولانا جمال الدین قاسمی کی دعاء پر اجلاس اختتام پذیر ہوا اس موقع پر مولانا محمد ارشد ضلع نائب صدر، قاری عبدالماجد، مفتی محمد اقبال، حافظ گلشیر علی، مفتی محمد عادل، مولانا محمد اسرائیل، مفتی آس محمد، قاری محمد نوشاد، مولانا محمد سعد، حافظ محمد اکرام شہر صدر قاری محمد عادل شہرجنرل سیکریٹری، مولانا محمد گلزار، مفتی عبدالقادر، قاری محمد وقیع، مولانا زاہد احمد، قاری محمد مکرم، مولانا محمد مہتاب مولانا محمد شاہد، قاری نفیس احمد، مولانا سمیع اللہ، مولانا محمد عمار قاری محمد عثمان، محمد عارف، پردھان سلیمان وغیرہ شریک رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر