Latest News

شاملی میں بے وفا بیوی نے اپنے عاشق سے ملکر شوہر کو موت کے گھاٹ اتر وایا، بیوی اور عاشق سمیت چھ ملزم جیل رسید۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
شاملی میں ایک بے وفا بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بنے شوہر کو قتل کر کے لاش تالاب میں پھکوادی۔ پولیس نے مذکورہ قتل کیس کو حل کرتے ہوئے مقتول کی بیوی سمیت قتل کے 6 ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے 
موصولہ اطلاعات کے مطابق دو روز قبل تھانہ بھون کے علاقے کے گاؤں عمر پور سے ننگل جانے والی سڑک پر واقع تالاب میں ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی معلوم ہوا کہ متوفی جلال آباد کا رہائشی ہے۔ جس کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ نے فوری طور پر مذکورہ قتل کا انکشاف کرنے کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر کیس کی تفتیش شروع کردی۔ جس میں پولیس نے کامیابی سے مقتول کی بیوی، اس کے عاشق اور قتل میں ملوث دیگر پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ابرار نے بتایا ہے کہ وہ سہارنپور ضلع کے قصبہ نانوٹا کا رہائشی ہے اور اس کی بہن کا سسرال شاملی ضلع کے شہر جلال آباد میں ہے جہاں وہ اکثر آیا کرتا تھا، اس دوران اس کی ذکیہ سے ملاقات ہوئی۔ جو کہ پڑوس میں رہتی ہے۔جس کے بعد ان کی محبت پروان چڑھی اور ذکیہ کے شوہر استخار کو اس کا علم ہوا۔ جس کے بعد وہ اسے اکثر مارنے لگا۔اس سے جان چھڑانے کے لیے ذکیہ نے ابرار سے پوچھا۔ جس کے بعد ابرار نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متوفی افتخار پر اس کے کھیت میں حملہ کیا تاہم وہ بچ گیا جس کے بعد ذکیہ نے ابرار کے ساتھ مل کر دوبارہ اپنے شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس سازش میں اس نے اپنے عاشق کے دو بھائیوں کو بھی شامل کیا۔ اپنے ساتھ زیادتی کرنے والوں کا پتہ لگانے کے لیے ذکیہ اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر نانوٹا میں اپنے عاشق کے بھائی کے گھر پہنچی اور اس طرح اپنے شوہر کا کام تمام کردیا ۔ پولس نے سبھی ملزموں کو جیل رسید کر دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر