Latest News

میرٹھ: جیٹھ اور دیور پر خاتون کی فحش ویڈیو وائرل کرنے اور جنسی تعلقات کے دباؤ ڈالنے کا الزام۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ کے نوچنڈی تھانہ علاقہ کی ایک خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس میں اپنے دیور اور جیٹھ پر مارپیٹ کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ چھ ماہ قبل اس کی فحش ویڈیو بنائی تھی۔دونوں نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر جنسی تعلقات قائم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ متاثرہ نے چھ ماہ قبل ملزموں کے خلاف رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔ الزام ہے کہ پولیس نے صرف انکا نقص امن میں چالان کیا۔۔الزام ہے کہ گزشتہ شب جیٹھ اور بھابھی نے اسکے شوہر کی پٹائی کی اور پولیس شوہر کو ہی اٹھا کر لے گئی۔ شوہر کو تھانے سے چھڑا کر جب وہ گھر پہنچی تو دونوں نے اسے پھر زدو کوب کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر