Latest News

دیوبند میں نو کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح، رام للا کی پران پرتیشٹھا ملک کے لئے مبارک موقع ہے: کنوربرجیش سنگھ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
اتر پردیش حکومت میں محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ نے اتوار کو دیوبند کے لوگوں کو 9 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیاہے۔ شہر کی سیٹھ لاجپت رائے کالونی میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ ایودھیا میں شری رام للا پران پرتیشتھا مہوتسو ملک کے لیے ایک مبارک موقع لے کر آیا ہے۔ یہ تاریخی دن نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ 500 سال کی جدوجہد کے بعد بھگوان شری رام اپنے گھر میں لوٹے ہیں، یہ ہر شہری کے لیے خوش قسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے بھگوان شری رام للا پران پرتیشتھا پروگرام سے دوری بنا کر ایک مرتبہ پھر اپنا ہندو مخالف چہرہ ظاہرکردیاہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مبارک موقع پر دیوبند میں 9 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیا گیا ہے۔ جس کے تحت سابق وزیر اعظم آنجہانی لال بہادر شاستری اور ملک کی انقلابی شخصیت نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسموں کو آراستہ کیا جائے گا اور شہر کے مختلف وارڈوں میں ترقی کی گنگا بہے گی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 22 جنوری کو ایودھیا پہنچ رہے ہیں، اس سے پہلے وہ ان یاترا مقامات کے بارے میں بتا رہے ہیں جہاں سے بھگوان شری رام سری لنکا پہنچے تھے۔ اس کے بعد وہ وہاں پران پرتیشٹھا پروگرام میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی اور سی ایم یوگی کی قیادت میں ریاست میں ترقی کی گنگا بہہ رہی ہے اور بغیر کسی امتیاز کے سب کے لیے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔اس موقع پر میونسپل بورڈ کے چیئرمین وپن گرگ، ایس ڈی ایم انکور ورما، ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر دھیریندر رائے، بی جے پی شہر صدر ارون گپتا، سیٹھ کلدیپ کمارسمیت بڑی تعداد میں بی جے پی لیڈران اور کارکنان موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر