Latest News

دیوبند میں دس ہزارروپیہ کے خاطر دوست ہی بن گئے قاتل، دس دن سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد، قتل کے ملزم تین دوست گرفتار۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
پولیس نے تحصیل دیوبند کے محلہ پیرزادگان کے رہائشی افضال عرف مونو کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ، پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ واضح رہے کہ افضال عرف مونو 11 جنوری کو مشتبہ حالات میں لاپتہ ہو گیا تھا، جس کی ہفتہ کی شب ہائیوے پرواقع نوین منڈ کے نزدیک سے پولیس نے لاش برآمد کی تھی۔متوفی کی اہلیہ نے گزشتہ روز ہی ایس ایس پی کو مکتوب بھیج شوہر کو بحفاظت برآمدکرنے کی مانگ کرتے ہوئے پولیس پر معاملہ میں لاپرواہی برتنے کا الزام عائدکیاتھا۔
اس کے بعد حرکت میں پولیس نے اعلیٰ افسران کی ہدایات کے بعد ہفتہ کی شب ہائیوے کے نزدیک واقع ایک گڑھے سے افضال کی لاش برآمد کرتے ہوئے 12 گھنٹے کے اندر واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ پولیس نے قتل کے ملزمان عثمان ساکن محلہ دودھہ، مہتاب ساکن سرائے پیرزادگان اور نریندر سینی ساکن محلہ دودھہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 
سی او اشوک کمار سسودیا نے بتایا کہ ملزمان کو قاسم پورہ روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کی وجہ شراب پینے کی حالت میں ملزم عثمان کی جیب سے 10 ہزار روپے غائب ہوجانے کے باعث آپسی رنجش تھی، ملزم عثمان کا خیال تھا کہ افضال نے ہی اس کی جیب سے روپے نکالے ہیں، اسی کو لیکر دونوں میں کہا سنی ہو گئی تھی ۔ سی او شوک کمار سسودیا نے بتایا کہ مقتول افضال اور قتل کے ملزمان عثمان ،مہتاب اور نریندر سینی شراب نوشی کے عادی تھے، چنانچہ ملزمان نے 11 جنوری کو مقتول افضال کوخوب شراب پلائی اورا سٹیٹ ہائی وے سے شوگر مل روڈ پر لے گئے جہاں قریب میں واقع گنے کے کھیت میں اس کو گرا کر ملزمان نے اس کا گلا دبا کر قتل کرڈالا اور وہیں ایک گڈھا کھود کر مقتول کو اس میں دفن کر دیا،جبکہ اس کا اسکوٹر اور موبائل ساکھن نہر میں لے جا کر پھینک دیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو برآمد کر لیا گیا ہے اور تینوں ملزمان کو گرفتار کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر