Latest News

معاشرے کی بہتری کےلئے تعلیمی میدان میں جدو جہد کی ضرورت، جمیعت کی منعقدہ میٹنگ میں قاری ذاکر حسین کا خطاب۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
بڈھانہ کے مدرسہ شاہ ولی اللہ لہسانہ روڈ پر جمعیت علماء ہند شاخ بڈھانہ کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کو خطاب کرتے ہوئے شہر صدر مفتی آس محمد قاسمی نے کہا کہ اگر معاشرے سے جہالت کو ختم کرنا ہے اور فضول رسم و رواج کا خاتمہ کرنا ہے تو اس کا ایک علاج تعلیم پر محنت کرنا ہے اور علمائے کرام عوام کے رہبر ہیں اس لئے علما کرام اس کے لئے ہرممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے مہمان خصوصی قاری ذاکرحسین سیکریٹری مغربی اتر پردیش نے علمائے کرام کی قابلِ تقلید و تابناک تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ علماء اکابرین کی محنت کا ورثہ ہے جو شب و روز کی قربانیاں دے کر ہمیں سونپ کر چلے گئے مولانا محمد اسرائیل نے کہاکہ تعلیم کے ذریعے سے ہی تمام برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے بطور وارثین انبیاء ہماری ذمہ داری ہے کہ جہاں تک بھی ہوسکے محنت کا دائرہ مذید وسیع کریں جنرل سیکرٹری حافظ محمد ایوب تیاگی نے کہا کہ ہر محلہ میں مکتب کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورتوں میں سے ہے اس موقع پر شہر صدر مفتی آس محمد قاسمی ،مولانا محمد اسرائیل، حافظ محمد ایوب تیاگی ،عبدالغفار سیفی، حافظ نظام الدین، حکیم ظریف احمد، مولانا محمد فاروق، مفتی محمد فیضان حافظ محمد ثاقب مولانا محمد فاروق حافظ سجاد احمد حاجی عرفان قریشی قاری محمد صادق وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر