Latest News

مشہور زمانہ شاعر منور رانا کا انتقال، ادبی و سماجی حلقوں کا ماحول غمگین۔

لکھنؤ: معروف شاعر منور رانا (71) انتقال کر گئے۔ منور رانا کافی عرصے سے علیل تھے۔ وہ سنجے گاندھی پی جی آئی انسٹی ٹیوٹ، لکھنؤ میں زیر علاج تھے۔ ان کی بیٹی سمیہ رانا نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ حال ہی میں ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رانا کے لیے آئندہ چند دن بہت اہم ثابت ہوں گے۔

منور رانا طویل عرصے سے بیماریوں میں مبتلا تھے۔ انہوں نے لکھنؤ کے ایس جی پی جی آئی میں اتوار کی رات قریب ساڑھے گیارہ بجے آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے بیٹے نے کی ہے۔ منور کو طبیعت بگڑنے کے بعد 9 جنوری کو لکھنؤ کے ایس جی پی جی آئی میں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ منور رانا اپنی بے باکی کے حوالے سے جانے جاتے تھے اور وہ دنیا کے مشہور شاعر تھے، جنہیں شاعری کی دنیا میں بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، ان کے انتقال سے ادبی و سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ منور رانا کو ان کی شاعری کی وجہ سے مدتوں یاد رکھا جائے گا، وہ ایک بہترین شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے مصنف اور مبصر بھی تھے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر