Latest News

شاملی میں پولیس نے آئی ایس آئی ایجنٹ کے ملزم کے بھائی کو بھی کیا گرفتار۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
شاملی کے محلہ نوکوان روڈ برف والی گلی کے کلیم کو ایس ٹی ایف نے 17 اگست کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میں ایس ٹی ایف کے انسپکٹر پرشانت کپل نے سٹی کوتوالی میں کلیم، اس کے بھائی تحسیم عرف موٹا اور سہارنپور ساکن یوسف عرف شمسی کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی۔
 ایس ٹی ایف نے اس وقت بتایا تھا کہ تحقیقات میں کلیم کا بھائی تحسیم بھی آئی ایس آئی سے رابطے میں ہے۔ بھارت کے فوجی علاقوں اور دیگر مقامات کی تصاویر بھی واٹس ایپ پر بھیجی گئیں۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سہارنپور ساکن یوسف دونوں بھائیوں کے ساتھ رابطے میں رہ کر جعلی سم بھی فراہم کرتا تھا۔
ایس ٹی ایف نے دعویٰ کیا تھا کہ کلیم پاکستان میں بیٹھے آئی ایس آئی ایجنٹ دلشاد مرزا سے رابطے میں تھا۔ اس وقت سے تحسیم اور یوسف مفرور تھے۔ ایس ٹی ایف اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کلیم کے بھائی تحسیم کو گرفتار کرلیا جو مفرور تھا۔ ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ تحسیم سے کچھ دستاویزات بھی ملی ہیں،پولیس کے مطابق تحسین جعلی کرنسی کیس میں بھی مفرور تھا۔ کاندھلہ کے نفیس کے ساتھ مل کر وہ شاملی اور آس پاس کے اضلاع میں جعلی نوٹ سپلائی کرتا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر