امروہہ میں کوچنگ سینٹر کے آپریٹر ونے کمار شرما (26) نے منڈی دھنورا تھانہ علاقہ کے گاؤں ہلو پورہ میں اپنی بیوی آنچل شرما (24) کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی۔ فنگر پرنٹ ماہرین کی ٹیم نے شواہد اکٹھے کئے۔ پولیس نے رات ہی میاں بیوی کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔اورموقع سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ کشوری لال شرما کا خاندان گاؤں میں رہتا ہے۔ وہ منڈی دھنورا کی ویو انڈسٹریز میں بطور سیکورٹی گارڈ کام کرتا ہے۔ اس کے بیٹے ونے کی شادی چھ سال قبل علاقے کے پیلی تاگا گاؤں کےنریندر شرما کی بیٹی آنچل شرما سے ہوئی تھی۔ آنچل شرما کے دو بچے ہیں ونے ایک کوچنگ سینٹر چلا کر اپنے خاندان کی کفالت کرتے تھے۔ لاک ڈاؤن کے وقت کوچنگ سینٹر بند تھا۔ تب سے ونے گھر پر تھا۔ خاندان میں سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا۔ ونے نے بدھ کی رات اپنی بیوی آنچل شرما اور ماں سشیلا کے ساتھ چائے پی۔اس دوران آنچل شرما کے والد نریندر شرما بھی موجود تھے۔ ونے نے اپنی بیوی آنچل کو گولی مار کر قتل کر دیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔ گولی کی آواز سن کر سشیلا دیوی کی آنکھ کھل گئی۔ لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ اس دوران کمرہ اندر سے بند تھا۔ چنانچہ جب گھر والوں نے کھڑکی سے دیکھا تو ونے اور اس کی بیوی آنچل شرما بستر پر خون آلود حالت میں پڑے تھے۔ گھر والے دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا
0 Comments