Latest News

غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے لیے تین ماہ کی جنگ بندی کی تجویز۔

اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے جمعہ کے روزاطلاع دی ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی ایک نئی تجویز سامنے آئی ہے جس میں غزہ میں تین ماہ کی جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا شامل ہے۔
کمیشن نے یہ نہیں بتایا کہ یہ نئی تجویز کس نے پیش کی ہے لیکن اسرائیلی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس میں ہزاروں فلسطینیوں کی رہائی اور شمالی غزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والے افراد کی ان کے گھروں کو واپسی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی مالی امداد پر بھی زور دیا گیا ہے۔کمیشن نے کہا کہ فلسطینی اور اسرائیلیوں نے ابھی تک اس رپورٹ پر سرکاری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے بدھ کے روز اطلاع دی کہ اسرائیلی جنگی کونسل حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے قطر کی جانب سے ایک نئی تجویز پر تبادلہ خیال کرے گی۔براڈ کاسٹنگ کمیشن نے وضاحت کی کہ اس تجویز کی تفصیلات جسے اس نے "نئی” قرار دیا میں کئی چیزیں شامل ہیں، جن میں سے سب سے اہم غزہ کی پٹی سے حماس کے رہ نماؤں کا انخلا، اسرائیلی فوج کا انخلا اور قیدیوں کی رہائی کی تجویز شامل ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر