Latest News

جامعہ قاسمیہ دارالتعلیم و الصنعہ میں خصوصی صفائی مہم چلائی گئی، صفائی اور پاکی اسلام کا بنیادی جُز ہے: مولانا محمدا براہیم قاسمی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
قاسم پورہ روڈ پرواقع قدیم دینی ادارہ جامعہ قاسمیہ دارالتعلیم و الصنعہ (ڈی ٹی ایس پبلک اسکول) میں جمعہ کے روز خصوصی صفائی مہم کاانعقاد کیاگیا، اس دوران ادارہ کے جملہ طلبہ و اساتذہ نے جامعہ کے مہتمم و روح رواں مولانا محمد ابراہیم قاسمی کی قیادت میں ادارہ کے احاطہ میں صفائی کرکے صاف صفائی کی اہمیت کو واضح کیا۔ اس دوران طلبہ و اساتذہ نے مدرسہ کے احاطہ ،کمروں اور آس پاس کے علاقہ میں خصوصی صفائی مہم چلائی اور لوگوں کو صفائی کے تئیں بیدار کرتے ہوئے صاف صفائی کو نصف الایمان قرار دیا۔ 
اس موقع پر مولانا محمد ابراہیم قاسمی نے کہاکہ مذہب اسلام میں صفائی کوبڑی اہمیت حاصل ہے ،صفائی اور پاکی اسلام کا بنیادی جُز ہے یہاں تک صفائی کو نصف ایمان کادرجہ دیاگیا ہے، اسلئے ہمیں اپنے گھروں، اپنے علاقہ، اپنے اداروں، اپنے شہر وں اور اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھنے میں تعاون کرنا چاہئے۔ مولانا ابراہیم قاسمی نے کہاکہ ہماری حکومت خاص طورپر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بھی صفائی کے تئیں بڑے پیمانے پر مہم چلارہے ہیں اور لوگوں کو صفائی تئیں بیدار کرکے ملک کو اور شہروں کے ساتھ مذہبی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے میں تعاون کی اپیل کرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صفائی ہماری صحت اور ماحولیات کے لئے بھی بہت ضروری ہے، ماحول کوپاکیزہ اور خوشگوار بنانے اور آلودگی کے خاتمہ کے لئے ہمیں صفائی ستھرائی کرنے میں تعاون کرنا چاہئے، ماحول کو کثافت سے پاک کرنے کے لئے صفائی بہت ضروری ہے۔
اس دوران انہوں نے اس مہم میں تعاون کرنے کے لئے تمام طلبہ اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہاکہ ادارہ کی جانب سے موقع بموقع لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے اور ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے اس طرح کی مہم چلائی جاتی ہے۔اس دوران جملہ اساتذہ وطلبہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر