Latest News

جامعہ امام محمد انور شاہ میں طلبہ کی انجمن’ کواکب انور‘ کے اختتامی پروگرام کا انعقاد، مولانا بدرالاسلام قاسمی کی کتاب ''جامع خلاصة القرآن، رکوع بہ رکوع'' کا اجراء۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جامعہ امام محمد انور شاہ کے طلبہ کی انجمن’ کواکب انور ‘کا اختتامی پروگرام گزشتہ شب منعقد ہوا، جس کی صدارت رئیس الجامعہ مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی نے کی۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد طلبہ جامعہ نے عربی، اردو، فارسی، انگریزی اور ہندی پانچوں زبانوں میں تقریریں کیں اورترانے بھی پیش کیے گئے۔ اس دوران ادبی ذوق کا اظہار بیت بازی کی شکل میں گیا، نیز آج کل کے بڑھتے ہوئے افتاء سینٹرز کے نقصانات کو دلچسپ مکالمے کی شکل میں ظاہر کیا گیا، انجمن کے ناظم مفتی نثار خالد قاسمی اور نگراں مولانا ابوطلحہ اعظمی کی سرپرستی میں مسابقہ خطابت و صحافت اور مسابقہ تلاوت و نعت میں بھی طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو بیش قیمت انعامات کتابی شکل میں دیا گیا۔ 

جلسے کے اخیر میں جامعہ کے استاذ حدیث مولانا محمد صغیر پرتاپ گڑھی نے طلبہ کو قیمتی نصیحتیں کیں۔اس دوران جامعہ کے استاذ مولانا بدرالاسلام قاسمی کی نئی کتاب ''جامع خلاصة القرآن، رکوع بہ رکوع'' کا اجراءعمل میں آیا،جامعہ کے استاذ حدیث مفتی سید عبید انور شاہ نے کتاب کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب عوام کو قرآن کریم کا پیغام سمجھانے اور اس سے قریب کرنے کی ایک عمدہ کاوش ہے ،کتاب میں ہر رکوع کا خلاصہ آسان الفاظ میں پیش کیا گیا ہے، ساتھ ہی اُس رکوع سے متعلق اہم مسائل بھی معتبر کتابوں سے منتخب کر کے بیان کیے گئے ہیں کتاب پر پانچ بڑے علمائے کرام کی تصدیق ہے۔ اس موقع پر قاری علاءالدین قاسمی، ڈاکٹر ضمیر احمد الحیات ہاسپٹل، مفتی محمد نوید دیوبندی، مولانا عثمان غنی، مولانا سید حمدان شاہ مسعودی، مولانا جمیل احمد، قاری بلال احمد اور قاری محمد ثاقب وغیرہ نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر