Latest News

دارالعلوم دیوبند سے کمپاونڈ عمارتوں کا تفصیلی نقشہ طلب، بجرنگ دَل کی شکایت پر ایس ڈی ایم نے پھر بھیجا نوٹس۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مقامی ایس ڈی ایم نے عالمی شہرت یافتہ دینی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کی کمپاونڈ عمارتوں کے تخمینے کے ساتھ تفصیلی نقشے فراہم کرائے جائیں۔ دارالعلوم کو اس سلسلے میں پہلے بھی نوٹس موصول ہو چکا ہے۔
دارالعلوم دیوبند میں بغیر اجازت کے تعمیراتی کام کے سلسلے میں 16جنوری کو انتظامیہ کے نوٹس کے بعد ایس ڈی ایم انکور ورما نے دارالعلوم دیوبند کو ایک بار پھر نوٹس بھیج کر ادارے کی کمپاونڈ عمارتوں کے تفصیلی نقشے تخمینوں کے ساتھ فراہم کرنے کو کہا ہے۔ بجرنگ دل کے ریاستی کنوینر وکاس تیاگی نے یہ معاملہ 2019 میں بھی اٹھایا تھا، جس کے بعد اس وقت کے ڈی ایم نے بغیر نقشہ تعمیرات پر بھاری بھرکم جرمانہ لگایا تھا، اب بجرنگ دل نے مزید دوسری عمارتوں کو لیکر انتظامیہ سے شکایات کرتا شروع کردی ہے، جس کے بعد ایک مرتبہ پھر ایس ڈی ایم نے نوٹس بھیج کر نقشے طلب کئے ہیں، وکاس تیاگی کا الزام ہے انتظامیہ کی طرف سے بار بار نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود دارالعلوم کے ذمہ دار تخمینہ کے ساتھ تفصیلی نقشہ پیش نہیں کر رہے ہیں۔ اس لیے انتظامیہ ادارے کے اندر غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے لیے کارروائی کرے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر