دیوبند: سمیر چودھری۔
تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیاکے تحت آج مغربی یوپی کی معروف دینی درسگاہ جامعہ فلاح دارین الاسلامیہ بلاسپور کے دعوة الصدق پبلک اسکول میں ختمِ نبوت کوئز کی انعامی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت ادارہ کے مہتمم مولانا محمد اسماعیل صادق بلاسپوری نے کی جبکہ نگرانی تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیا شمالی ہند کے صدر قاری محمد عارف قاسمی نے کی۔ نظامت کے فرائض مولانا سہیل اختر رحیمی نے انجام دیئے۔
اسکول کے منیجر حافظ محمد ہاشم نے ادارے کے اراکین کا بھرپور تعاون کیا۔اس موقع پر مولانا میر زاہد مکھیالوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ ہمارے آقا حضرت نبی کریم آخری نبی ہیں ،آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئیگا اور اس عقیدے کو عام کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اس سلسلہ میں تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیا کا کام قابل تحسین ہے۔اس موقع پر قاری محمد عارف قاسمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہم اکابرین کی سرپرستی اور رہنمائی میں مزید بہتر انداز میں اس پیغام کو عام کرینگے اور ہم ملک کے گوشے گوشے میں اس پیغام کو لیکر جائیں گے۔حافظ محمد ہاشم نے بھی ادارے کے اراکین کا شکریہ اداکرتے ہوئے خیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر مولانا محمد عارف ، مولانا مشرف قاسمی نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
بعد ازاں ختمِ نبوت کوئز میں معقول کارکردگی پیش کرنے والے بچوں کو سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے گئے اورمولانا محمد اسماعیل صادق بلاسپوری و مولانا میر زاہد مکھیالوی کو استقبالیہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پرمولانا ندیم اختر راہی، قاری مکرم علی قاسمی، قاری آس محمد، قاری محمد طارق فلاحی، قاری ابوقتادہ اور دیگر قرب وجوار کی ذمہ دار شخصیات و طلباءطالبات کے سرپرستان نے سیکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
0 Comments