Latest News

گرل فرینڈ نے سم دینے کے بہانے عاشق کو گھر بلایا، لڑکی کے بھائی اور باپ نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
امروہہ میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک جینز کاریگر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ گرل فرینڈ نے اسے کسی بہانے اپنے گھر بلایا۔ اس کے بعد لڑکی کے بھائی اور والد نے اسے گولی مار دی۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اس معاملے میں گرل فرینڈ سمیت چار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ہہ واقعہ سیدانگلی تھانہ علاقہ کے گاؤں ڈھاکہ کالونی میں پیش آیا۔ 23 سالہ اویس ملک دہلی میں جینز کا کاریگر تھا۔ جسکا گاؤں کی ایک لڑکی اقصی کے ساتھ محبت کا رشتہ تھا۔ لڑکی کے گھر والے اس سے ناخوش تھے۔ 
منگل کی رات اقصیٰ نے اویس کو سم دینے کے بہانے اپنے گھر بلایا۔ وہاں اقصی، اس کے والد ارشاد اور بھائیوں نوازش اور ایان نے اویس کو پکڑ کر مارنا شروع کردیا۔ اسی دوران اویس ان کے چنگل سے بچ کر گھر کے باہر آگیا۔ پھر انہوں نے یکے بعد دیگرے کئی گولیاں ماریں۔ جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ دوسری جانب فائرنگ کی آواز سن کر گاؤں کے تمام لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اے ایس پی راجیو کمار سنگھ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ تھانہ انچارج ورون کمار نے بتایا کہ دونوں کے موبائل کی کال ڈیٹیلز نکالی جا رہی ہیں۔ فی الحال شکایت کی بنیاد پر اقصیٰ اس کے والد ارشاد، بھائی نوازش اور آیان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر