Latest News

میرٹھ پولس نے اکھلیش یادو کے قریبی ایس پی لیڈر کو کیا گرفتار، وزیر مملکت کو زندہ جلانے کی دی تھی دھمکی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ پولیس نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے قریبی مغربی اترپردیش کے ایک بڑے ایس پی لیڈر کو گرفتار کیا ہے۔ سنگین کیس میں گرفتاری کے خوف سے یہ لیڈر دہلی میں روپوش تھا اور پیشگی ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سماج وادی پارٹی کا سرکردہ لیڈر مکیش سدھارتھ کو اتوار کی رات دیر گئے دہلی سے وزیر مملکت برائے توانائی ڈاکٹر سومندر تومر کو زندہ جلانے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ وہ پیشگی ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور دہلی میں روپوش تھا۔ اس سے پہلے ہی اسے گرفتار کر لیا گیا پولیس ٹیم رات کو ہی ایس پی لیڈر کو سول لائن تھانے لے گئی۔واضح ہو کہ کونسلروں کی پٹائی کے خلاف ہفتہ کو کلکٹریٹ پر مظاہرہ کیا گیا۔ اس میں اپوزیشن کے کئی رہنما شامل تھے۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر مکیش سدھارتھ بھی تھے جنہوں نے وزیر مملکت برائے توانائی سومیندر تومر کو زندہ جلانے کی دھمکی دی تھی۔ تاہم ان کے اپوزیشن لیڈروں نے بھی اس پر اعتراض کیا اور وہ الگ تھلگ ہو گئے تھے ہفتہ کی رات ہی ایس پی لیڈر کے خلاف 9 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس نے تلاش شروع کر دی تھی۔ پولیس ٹیم ہفتہ کو دن بھر ان کی تلاش میں بھاگتی رہی۔ اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ مکیش سدھارتھ دہلی میں چھپا ہوا ہے اور پیشگی ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔پولیس دہلی روانہ ہو ئی اور آخر کار مکیش سدھارتھ کو رات ہی میں حراست میں لے لیا گیا۔ ایس پی روہت سنگھ سجوان نے بھی مکیش سدھارتھ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر