Latest News

مسلمان بی جے پی کو ہرانےکے لئے نہیں اپنا لیڈر منتخب کرکے پالیسی کی بنیاد پر ووٹ کا استعمال کریں تبھی فرقہ پرستی کی ڈور ٹوٹ سکتی ہے: شاھد منظور۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مسلمانوں کو بی جے پی کو ہرانے کے لئے نہیں بلکہ اپنا لیڈر منتخب کرکے ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے تبھی بی جے پی کی فرقہ پرستی کی ڈور ٹوٹ سکتی ہے ان خیالات کا اظہار میرٹھ میں اپنی رہائش گاہ پر سابق وزیر تعلیم و کٹھور اسمبلی کے ایم ایل اے شاہد منظورنے  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو تمامتر مسائل کے حل کے لئے متحد ہو کر دانشمندی اور خاموشی کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے انہوں نے سماج وادی پارٹی کے دور حکومت میں کرائے گئے  ترقیاتی کاموں نیز انقلابی اقدام کے اعداد شمار کراتے ہوئے کہاکہ سماج وادی پارٹی مسلمانوں کے حقوق کے تئیں سنجیدہ ہے اور ہمیشہ مسلمانوں کے حقوق کے لئے جدو جہد کرتی رہی ہے اور پارٹی کے قومی صدر اکھلییش یادو مسلمانوں کے مسیحا ہیں جنہوں نے اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لئے خود کو وقف کر رکھا ہے علاوہ ازیں سماج وادی پارٹی اقلیتوں سمیت پسماندہ طبقات اور ہر ذات برادری کے حقوق کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور اکھلییش یادو قومی یکجہتی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے علمبردار ہیں انہوں نے کہا  جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے بے روزگار ی عروج پر ہے کسان مزدور نوجوان سب پریشان حال ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں انڈیا اتحاد کا پرچم لہرائے گا اور بی ایس پی اتحاد میں شامل ہوگی اور اگر بی ایس پی اتحاد میں شامل نہ ہوئی تو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑیگا اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے سرکردہ لیڈر عمران صدیقی (بیرنگ والے) محمد صابر قریشی آباد قریشی نوشاد قریشی وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر