Latest News

نجم قریشی بی ایس پی کے دیوبند شہر صدر نامزد، ضلع صدرنے کیا نئے عہدیدان کا اعلان، لوک سبھا الیکشن کی تیاری میں لگنے کی اپیل۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
بہوجن سماج پارٹی کی میٹنگ میں نئے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا۔ اس دوران ضلع صدر جنیشور پرساد نے نئے عہدیداروں کو تقرری نامے سونپتے ہوئے ان کا استقبال کیا اور پارٹی کی پالیسیوں کو گھر گھر تک پہنچانے کی اپیل کی۔ محلہ شاہ ولایت میں منعقدہ میٹنگ میں نجم قریشی کو دیوبند کا شہر صدر، وسیم عالم اور عامر انصاری کو نائب صدر، وشال دیپ جاٹو کو جنرل سکریٹری، امجد قریشی کو خزانچی اور سمیر خان کو سکریٹری مقرر کیا گیا۔ ضلع صدر جنیشور پرساد نے نئی ایگزیکٹو سے پارٹی کے مفاد میں کام کرنے اور پارٹی کی مفاد عامہ کی پالیسیوں کو گھر گھر تک پہنچانے کی اپیل کی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے کی طرح اس سال بھی پارٹی سپریمو بہن مایاوتی کی سالگرہ 15 جنوری کو دھوم دھام سے منائی جائے گی۔ انہوں نے کارکنوں سے سہارنپور پروگرام میں پہنچنے کی اپیل کی اور پارٹی کو مضبوط کرنے و آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہونے پرزور دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سبھاش چندر، راجپال کرنوال، پردیپ، راجندر، محمد ارشاد، راشد قریشی، نصیر قریشی اور محمد نعیم سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجودرہی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر