Latest News

لڑکی کے جھوٹے مقدمے سے تنگ آکر نوجوان نے زہر کھایا، خود کشی نوٹ میں ایک لڑکی اور کچھ نوجوانوں کے نام۔

مظفر نگر:  عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں فرضی کیس میں پھنسے ایک نوجوان نے زہر کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے، اسے تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے میرٹھ میڈیکل ریفر کر دیا ہے مملانہ روڈ کے رہائشی شاداب علی نے بتایا کہ اس کے بیٹے طارق حسین عرف راجہ نے اپنی رہائش گاہ پر زہریلی چیز کھالی جس سے اس کی حالت بگڑنے لگی تو اہل خانہ نے اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا۔ بتایا گیا ہے کہ مظفر نگر کی رہائشی خاتون نے اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ مل کر طارق عرف راجہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا جس کے بعد خاتون نے طارق کو جیل بھیجنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں، خاتون طارق کو مسلسل ہراساں کرتی رہی۔ جس سے طارق ذہنی دباؤ میں رہنے لگا۔ طارق کے والد شاداب نے بتایا کہ متعدد بار طارق کے موبائل فون پر مختلف نمبروں سے کال کر کے ہراساں کیا جاتا رہا ہے۔ جس سے تنگ آکر طارق نے زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔ زہر کھا نے سے پہلے طارق کا لکھا ہوا ایک سوسائڈ نوٹ بھی ملا جس میں ایک خاتون اور کچھ نوجوانوں کے نام لکھے تھے۔ ضلع اسپتال کے ڈاکٹروں نے اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے میرٹھ میڈیکل ریفر کردیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر