مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ۔ کے ہستینا پور تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کی نابالغ لڑکی (17) گاؤں راٹھوڑہ خورد کے گورنمنٹ ہائی اسکول کی طالبہ ہے صبح وہ گھر سے اسکول جانے کے لیے نکلی تھی، اسی گاؤں کا ایک نوجوان موٹرسائیکل لے کر آیا اور طالبہ کو اسکول چھوڑنے کا جھانسہ دیکر موٹر سائیکل پر بیٹھی نابالغ طالبہ کو اسکول سے جنگل کی طرف لے گیا، جب طالبہ نے اس پر احتجاج کیا تو اس نے اسے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ اس کے بعد وہ اسے جنگل میں لے گیا اور اس کی عصمت دری کی۔
متاثرہ طالبہ نے معاملے کی اطلاع اہل خانہ کو دی، خبر سنتے ہی اہل خانہ کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی اور وہ فوراً موقع پر پہنچے اور پولیس ا کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نابالغ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے بھیج دیا۔ اس معاملے میں لواحقین نے اسی گاؤں کے بھوپال کے بیٹے راجکمار عرف راجو کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا ہے پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ طالبہ علم کی حالت تشویشناک ہے۔ اس معاملے میں تھانہ انچارج وجے بہادر نے بتایا کہ گھر والوں کی شکایت پر ملزم نوجوان کے خلاف عصمت دری کا معاملہ درج کیا گیا ہے جلد ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔
0 Comments