Latest News

بینک سے سونے سے بھرا لاکر غائب کر نے کا الزام، اکاؤنٹنٹ مرتضیٰ خان کے خلاف مقدمہ درج۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں واقع ایس بی آئی بیکانیر اور جے پور برانچ کے اس وقت کے اکاونٹنٹ مرتضیٰ خان کے خلاف سونے سے بھرا لاکر غائب ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ عدالت کے حکم پر منڈی کوتوالی پولیس نے غبن کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔عدالت کے حکم پر ایس بی آئی برانچ منیجر ارجیت کمار نے نئی منڈی کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

الزام ہے کہ 31 مارچ 2017 کو اسٹیٹ بینک آف بیکانیر اور جے پور کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ساتھ انضمام کے بعد اسٹیٹ بینک آف بیکانیر اور جے پور نئی منڈی برانچ کا تمام سامان ایس بی آئی نئی منڈی برانچ کے دائرہ اختیار میں آگیا۔ ایس بی آئی بیکانیر اور جے پور کا سونے سے بھرا لاکر نمبر 16 بھی سامان میں شامل تھا۔ جب 22 مئی 2022 کو جانشینی کے مقدمے کا فیصلہ ہوا تو منڈی کے رہائشی رمن نے لاکر کا مطالبہ کیا تو بینک برانچ اکاؤنٹنٹ سے لاکر کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاکر نمبر 16 اور اس کا ریکارڈ رجسٹر میں نہیں ہے۔ ایس بی آئی منڈی برانچ منیجر نے اس کی شکایت کوتوالی منڈی اور ایس ایس پی سے کی۔ ایک درخواست دے کر اس نے ایس بی آئی بیکانیر اور جے پور برانچ کے اس وقت کے اکاؤنٹنٹ مرتضیٰ خان ساکن ماڈل ٹاؤن گاؤں سجادو کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کیا جس پر کارروائی نہ ہونے کے سبب اب عدالت کے حکم پر غبن کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر