Latest News

مظفر نگر میں نشہ آور مٹھائی کھلاکر نوجوان نے کی نابالغ کی عصمت دری ، پوکسو ایکٹ و عصمت دری کا مقدمہ درج۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
 مظفرنگر کے چھپار میں ملزم نے نابالغ لڑکی کو نشہ آور چیز کھلا کر جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا ہے پولیس نے ملزم کے خلاف پوکسو ایکٹ اور عصمت دری کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں ساکن نے بتایا کہ 31 دسمبر کی رات کو ملزم آکاش ولد راجو اس کی نابالغ بیٹی کو مٹھائی کھلانے کے بہانے بلا کر گھر سے لے گیا تھا۔لڑکی کو مٹھائی میں نشہ آور چیز ملا کر بے ہوش کر دیا گیا۔ اس کے بعد اس نے اس کی عصمت دری کی۔ ملزم نے لڑکی کے رشتہ داروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ متاثرہ کو طبی معائنے کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے تھانہ انچارج امرپال شرما نے بتایا کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ جسکی گرفتاری کے لیے پولیس کی دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جبکہ سرویلنس پولیس ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔ جو ملزم کی لوکیشن ٹریس کرنے میں مصروف ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر