Latest News

نوچندی ایکسپریس کا نمبر تبدیل، نئے نمبر کے ساتھ اب سہارنپور سے تھرڈ اے سی کوچ بکنگ ہوئی شروع۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ریلوے نے سہارنپور اور پریاگ راج (الہ آباد) کے درمیان چلنے والی نوچندی ایکسپریس کا نمبر بدل دیا ہے۔ ٹرین اب نئے نمبر کے ساتھ چلے گی۔ اس کے ساتھ تھرڈ اے سی کوچ کی بکنگ بھی سہارنپور سے کی جائے گی۔ اس کوچ کی پہلے بکنگ میرٹھ سے ہوتی تھی۔ سہارنپور-پریاگ راج نوچندی ایکسپریس سہارنپور سے شام 5:45 بجے روانہ ہوتی ہے، مظفر نگر، میرٹھ، ہاپوڑ، مرادآباد، بریلی، لکھنو، رائے بریلی سے ہوتے ہوئے اگلے دن صبح 9:20 بجے یہ ٹرین پریاگ راج پہنچتی ہے۔ 
ٹرین میں 23 بوگیاں ہیں۔ اس کے ساتھ اس میں جنرل اور اے سی کوچ ہیں۔ اس سے پہلے سہارنپور سے ٹرین کے صرف چھ ڈبے جاتے تھے اور یہ 14511-14512 نمبر کے ساتھ چلتی تھی۔ ٹرین میں تھرڈ اے سی کوچ بھی میرٹھ سے جڑتا تھا۔ جس کی وجہ سے یہاں بکنگ نہیں ہوئی تھی لیکن کچھ دن پہلے ہی ریلوے نے اس ٹرین کا نمبر بدل کر 14241-14242 کر دیا ہے۔ اب نوچندی ٹرین کی پہچان اسی نمبر سے ہوگی۔ ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی نمبر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نمبر تبدیل ہونے کے ساتھ ہی یہ ٹرین سہارنپور کے حصہ میں آگئی، اب تھرڈ اے سی کوچ کی بکنگ بھی سہارنپور سے ہی کی جا سکتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر