Latest News

مظفرنگر میں دروغہ لڑکی کو بلیک میل کر کے چار سال تک بناتا رہا جنسی زیادتی کا شکار، اب ایس ایس پی کے دربار فریاد لیکر پہنچی متاثرہ۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر ضلع میں خاکی کو شرمسار کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق سب انسپکٹر اس کے والد کو جیل بھیجنے کی دھمکی دے کر اس کا سالہا سال تک جسمانی استحصال کرتا رہا اور اس کی فحش تصاویر بھی کھینچتا رہا، اب مسلسل لڑکی کو فون کالز اور میسجز کے ذریعے ملنے کا کہہ رہا ہے۔ لڑکی نے ملنے سے انکار کیا تو لڑکی کی فحش تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔
 مظفر نگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے فریاد کرتے ہوئے بھوپا تھانہ علاقے کے گاؤں سیکری کی ایک لڑکی نے کہا کہ وہ درج فہرست ذات کی لڑکی ہے۔ سال 2019 میں اجے سب انسپکٹر بھوپا تھانے کی سیکری چوکی پر تعینات تھا اس وقت میرے والد اور ان کے بھائی کے درمیان مکان کی زمین کے معاملے میں جھگڑا ہوا، اسی وقت سے اجے ایس آئی ہمارے گھر آنے لگا اور مجھ پر گندی نظر رکھنے لگا ایک دن وہ دوپہر کے وقت ہمارے گھر آیا جب ہمارے گھر پر کوئی نہیں تھا اور مجھے چیکنگ کے بہانے اپنی گاڑی میں بٹھا کر جنگل میں لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جب میں نے اس کے خلاف احتجاج کیا تو اسنے مجھے دھمکی دی کہ وہ تمہیں اور تمہارے خاندان کو جھوٹے الزام میں جیل بھیج دے گا۔ لڑکی نے مزید بتایا کہ میرا تعلق ایک غریب درج فہرست خاندان سے ہے اور اس وقت میں بہت خوفزدہ تھی۔ اور میں نے اپنے گھر والوں کو کچھ نہیں بتایا، اس کے بعد جب میں کالج جاتی تھی تو وہ مجھے سڑک سے اٹھا کر زبردستی گاڑی نمبر یو پی 12 بی ڈی 1919 میں لے جاتا تھا اور مجھے جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا اور میری گندی تصویر کھینچ کر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہااور وہ 2019 سے دسمبر 2023 تک میرا ریپ اور جسمانی استحصال کرتا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر