Latest News

حج ۲۰۲۴ کے لیے حج کمیٹی کو پونے دو لاکھ درخواستیں موصول، جنوری کے آخر یا فروری کے شروع میں قرعہ اندازی کا امکان، بغیر محرم پانچ ہزار خواتین کرنا چاہتی ہیں مُقدس سفر۔

نئی دہلی: حج 2024 کے لیے ملک کی تمام ریاستوں اور یونین ٹیرٹیریز سے تقریباً ایک لاکھ چوہتر ہزار (1,74,000) عازمین حج نے حج کمیٹی آف انڈیا کے توسل سے آن لائن درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی، آئی آر، ایس نے بتایا کہ حج کمیٹی کے توسل سے حج کا کوٹہ 1,40,025 مقرر ہے جو ملک کی تمام ریاستوں میں آبادی کے تناسب سے تقسیم ہوتا ہے۔ متعینہ کوٹے سے زائد حج درخواستیں موصول ہو نے والی ریاستوں میں جنوری کے آخر یا فروری کے پہلے ہفتہ تک کمپیوٹر کے ذریعہ قرعہ اندازی کرانے کا امکان ہے۔ آفاقی نے مزید بتایا کہ مہاراشٹرا، کیرالا، گجرات، اتر پردیش، کرناٹک اور دہلی میں بالترتیب سب سے زیادہ حج درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ جبکہ بغیر محرم خواتین کی پانچ ہزار (5000) سے زیادہ اور ستر (70) یا اس سے زائد عمر کے چھ ہزار تین سو (6300) عازمین حج نے درخو استیں بھیجی ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او نے اپیل کی ہے کہ قرعہ میں منتخب شدہ عازمین کرام سفر حج اور فرائض حج کو آسان اور صحیح کرنے کے لیے ہر سطح پر منعقدہ حج تربیتی پروگرام اور کیمپ میں ضرور شرکت ہیں، تا کہ حکومت ہند و سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے حج کو آسانیوں کے ساتھ مکمل کریں۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے امسال 150 عازمین پر ایک ٹرینز مقرر کیا ہے۔ جو حج کمیٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقدہ دوروزہ حج تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کرنے کے بعد ریاستی حج کمیٹیوں کے تحت ضلع سطح پر عازمین کو تر بیت دیں گے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں حج کے لیے ایک لاکھ 75 ہزار لوگوں کا کوٹا مختص ہے، جس میں سے ایک لاکھ40 ہزار 25 عزمین حج کمیٹی کے تحت جبکہ 35 ہزار عازمین پرائیویٹ ٹورز کے ذریعے حج کریں گے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر