Latest News

قنوج میں چار سو سال قدیم مزار پر حملہ، شرپسند عناصر کی پٹھان شاہ بابا کے مزار میں توڑ پھوڑ سے عوام میں اشتعال۔

قنوج: ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ تعمیر رام مندر کے افتتاح سے قبل اتگرپردیش کے قنوج ضلع میں ماحول بگاڑنے کی کوشش کی گئی، شرپسند عناصروں نے تاج پور نوکاس میں پٹھان شاہ بابا کی مزار میں توڑ پھوڑ کرکے شہر کے حالات کشیدہ کردیا، اطلاع ملتے ہیں لوگوںکی بھیڑ موقع پر جمع ہوگئی، پولس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ صدر کوتوالی کے محلہ تاج پور نوکاس میں شرپسند عناصروں نے پلاٹ کے اندر بنی مزار میں توڑ پھوڑ کرکے ماحول بگاڑنے کی کوشش کی، صبح ہونے پر جب پلاٹ کی طرف لوگ پہنچے توم زار ٹوٹی دیکھ کر دنگ رہے گئے، جانکاری ملنے پر کئی مذاہب کے لوگ وہاں پہنچے، مزار میں توڑ پھوڑ سے عوام میں اشتعال ہے۔ سی او کملیش کمار کوتوالی انچارج، سمیت بڑی تعداد میں پولس وہاں پہنچ گئی، پولس نے چھان بین شروع کردی ہے، پولس نے لوگوں سے توڑ پھوڑ کرنے والے کے تعلق سے پوچھا لیکن کسی نے جانکاری نہیں دی، بتایاگیا ہے کہ یہ مزار تقریباً چار سو برس پرانا ہے، کسی شرپسند نے شہر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے، معاملے میں شہر کے محلہ اجے پال باشندہ عمران نے صدر کوتوالی میں نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر