Latest News

دیوبند میں مقدمہ کی رنجش میں مارپیٹ، باپ کی موت، دو بیٹیاں بری طرح زخمی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبندکے گاﺅں ہاشم پورہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں لڑکی بھگانے کی رنجش کے سبب چار لوگوں نے گھر میں گھس کر جم کر مارپیٹ کی اور ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اس مارپیٹ میں لڑکی کی ماں اور دو بہنیں بری طرح زخمی ہو گئیں۔ متاثرہ اہل خانہ نے ملزمان کے خلاف کوتوالی میں تحریر دیکر قانونی کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔تفصیل کے مطابق دیوبند کے گاﺅں ہاشم پورہ میں گذشتہ رات لڑکی بھگانے کے مقدمہ کے سلسلہ میں جم کر مارپیٹ ہوئی۔ اقبال کے گھر میں گھس کر گاﺅں کے ہی چار لوگوں نے اس کی لڑکی مسکان پر مقدمہ واپس لینے کا دباﺅ بنایا۔ جب مسکان نے مقدمہ واپس لینے سے انکار کر دیا تو ان لوگوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ شروع کر دی۔ شور و شغب سن کر مسکان کے والد اقبال اور دو بہنیں اسے چھڑانے کے لئے آئیں تو ملزمان نے ان کے ساتھ بھی مارپیٹ شروع کر دی۔ مارپیٹ میں سنگین چوٹیں لگ جانے کی وجہ سے اقبال کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ اہل خانہ اقبال کو لیکر شہر کے سرکاری اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے بھی اقبال کو مردہ قرار دیا۔ اقبال کے بیٹے نعیم نے بتایا کہ ملزمان کا رشتہ دار ان کی بہن کو بھگا کر لے گیا تھا، جس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ملزمان اس مقدمہ کو واپس لینے کا دباﺅ بنانے کے لئے ان کے گھر آئے تھے اور انہوں نے مارپیٹ کی جس میں اس کے والد اقبال کی موت واقع ہو گئی اور دو بہنیں شدید زخمی ہو گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا اور مجرموں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر