Latest News

”مفتی اسعد الدین قاسمی سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک“، نائب امیر الہد مفتی سید محمد سلمان منصورپوری نے مدرسہ سراج العلوم حشمت پیٹھ میں نماز جنازہ ادا کرائی۔

کانپور: آج جامعہ محمودیہ اشرف العلوم کے صدر المدرسین، امارت شرعیہ ہند کے سابق ناظم مفتی اسعد الدین قاسمی ؒ کا نماز جنازہ نائب امیر الہند مفتی سید محمد سلمان منصور پوری نے مدرسہ سراج العلوم حشمت پیٹھ کے وسیع صحن میں ادا کرائی، بعد ہ حشمت پیٹھ کے گوئم پلی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں جسدخاکی کو سپرد خاک کیا گیا۔ مرحوم مفتی صاحب کے بیٹے مولوی محمد احمد نے بتایا کہ 2/ مہینے قبل والد گرامی کو اچانک فالج کا اٹیک پڑا تھا، جس کے بعد کانپور کے لال بنگلہ واقع ڈاکٹر ڈے ہاسپٹل پھر چنی گنج واقع اپولو ہاسپٹل میں زیر علاج رہے، مسلسل گرتی صحت کے پیش نظر اہل خانہ اور بڑوں کے مشورہ سے انہیں حیدر آباد لے جایا گیا جہاں ورنچی ہاسپٹل میں گردے کا آپریشن ہوا، جس کے بعد تمام رپورٹیں صحیح آ رہی تھیں اور طبیعت میں پہلے کافی بہتری تھی، لیکن گزشتہ روز فجر سے کچھ دیر قبل اچانک یکے بعد دیگر 3/ہارٹ اٹیک پڑے، جس کے بعد اسپتال میں ہی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا۔
مرحوم کے بہنوئی جامعہ محمودیہ کے استاذ قاری شمس الہدی قاسمی نے بتایا کہ مفتی اسعد الدین قاسمی امارت شرعیہ ہند کے سابق ناظم مولانا معزالدین ؒکے چھوٹے بھائی تھے، کل چھ بھائی تھے۔ جس میں تین بھائی مولانا معز الدین قاسمیؒ، مولانا قمر الدین اور مفتی اسعد الدین اب ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ بھائی مولانا مفتی وحید الدین مدرس وصدر مفتی فلاح دارین ترکیسر گجرات، مولانا مفتی قطب الدین مدرس سراج العلوم سکندرآباد حیدرآباد، مولانا اسجد الدین اور ان کے والد گرامی محترم مولانا عبد الحمید الحمد اللہ، 2/بیٹے اور 3 بیٹیوں سمیت بھر پورا خاندان پیچھے چھوڑکر گئے ہیں۔
مفتی صاحبؒ کے شاگرد رشید اورجامعہ محمودیہ کے ناظم مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے کہا کہ جب ان کی وفات کی خبر سنی ہے دل کا عجیب حال ہے، رہ رہ کر ان کے والد گرامی اوردیگر اہل خانہ کا خیال آتا ہے کہ جب دور رہنے والوں کی یہ کیفیات ہیں تو ان خونی قرابت داروں کا کیا حال ہوگا، رب کریم ان تمام لوگوں کے ساتھ اپنے خصوصی رحم وکرم کا معاملہ فرمائے۔ پورا وجود دعاگو ہیکہ باری تعالیٰ مولانا مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائیں،اعلیٰ علیین میں جگہ دیں، ان کی قبر کو روضۃ من ریاض الجنۃ بنائیں،ان کے والدین، بھائیوں، اولادوں، اہلیہ اور جملہ اہل خاندان کو اپنے حفظ وامان میں رکھیں اور اپنے فضل خاص کا معاملہ فرمائیں۔
نماز جنازہ میں جمعیۃ علماء آندھرا تلنگانہ کے جنرل سکریٹری پیر خلیق احمد، ناندیڑ کے مولانا رشید احمد، ناگپور سے مولانا مسعو احمد قاسمی، مدرسہ سراج العلوم کے ناظم مولانا محمد صابر،مولانا محمد زبیر قاسمی مدرسہ فرقانیہ گونڈہ، جامعہ محمودیہ اشرف العلوم جاجمؤ کانپور سے گئے مولانا فرید الدین قاسمی، قاری شمس الہدیٰ قاسمی، مولانا مسعود احمد جامعی، قاری عبد المعید چودھری سمیت کثیر تعداد میں مقامی عوام وخواص موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر