دیوبند: سمیر چودھری۔
مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے قدیم کارکن اور میونسپل بورڈ دیوبند کے سابق ممبر محمد عثمان انجینئر کے والدِ محترم حافظ عبد الخالق کا دوران علاج یمنا نگر جگادھری کے ایک اسپتال میں جمعرات کی شام انتقال ہو گیا ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔وہ تقریباً82 سال کے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے مسلم فنڈ دیوبند سمیت شہر میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ اظہارتعزیت کے لئے شہر کی سرکردہ شخصیات ،ذمہ داران و کارکنان مسلم فنڈ، علماءو سماجی و سیاسی لوگوں نے محلہ عبدالحق میں واقع رہائش گاہ پر پہنچ کر تعزیت مسنونہ پیش کی۔ مرحوم حافظ عبدالخالق فاضل دارالعلوم دیوبند تھے، وہ انتہائی نیک سیرت،صوم و صلوٰة کے پابند ،غریب پرور ،علماءو اکابرین کا قدر اور چھوٹوںپر بے پناہ شفقت اور محبت کرنے والی شخصیت کے مالک تھے۔ مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی نے حافظ عبدالخالق کے انتقال کو ادارہ اور اپنے لئے بڑا خسارہ قرار دیتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت مسنونہ پیش کی اور کہاکہ مرحوم مسلم فنڈ کے اساسی کارکنان میں سے تھے۔
مرحوم کے بیٹے محمد عثمان نے بتایا کہ ان کے والد گزشتہ کافی دنوں سے متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے اور اس وقت جگادری کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں دوران علاج وہ رب حقیقی سے جا ملے۔ حافظ عبد الخالق کے انتقال پر مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے سکریٹری محمد انس صدیقی، نائب منیجر سید آصف حسین اور دیگر کارکنان نے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حافظ عبد الخالق کے انتقال سے مسلم فنڈ ایک تجربہ کار اور مخلص کارکن سے محروم ہوگیا ہے۔
علاوہ ازیں سابق رکن اسمبلی معاویہ علی، عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی، ناگل برانچ منیجر ساجد حس انصاری، سابق چیئرمین انعام قریشی، مدنی ٹور اینڈ ٹریولس کے ڈائریکٹر عمیر احمد عثمانی، جاوید عثمانی، فہیم علوی، عبدالرشید خاں، محمد رفیع صدیقی، ذیشان عمر، محمد اشتیاق، حاجی یاسین، نجم عثمانی، قاضی دانش، فہیم اختر، عدیل صدیقی، فیضی صدیقی، مسعود خاں رانا، شرافت خاں، محمد مہربان اور سمیر چودھری سمیت دیگر نے حافظ عبدالخالق کے انتقال پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت کااظہار کیا۔ نمازجنازہ کل بعد نماز جمعہ دارالعلوم دیوبند میں اداکی جائے گی۔
0 Comments