Latest News

مظفر نگر میں روڈ ویز اور پرائیویٹ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی سڑک حادثات کے نئے قانون کے خلاف ہڑتال, مسافر پریشان حال۔

 مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفر نگر میں روڈ ویز اور پرائیویٹ گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے نئے روڈ ایکسیڈنٹ قانون کی مخالفت میں نئے سال کے پہلے دن ہڑتال کر دی ہے۔ اس کی وجہ سے مظفر نگر ڈپو کی زیادہ تر بسیں رک گئی ہیں۔ پرائیویٹ مسافر گاڑیاں بھی کھڑی کر دی گئی ہیں۔ ڈرائیوروں کی ہڑتال کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
پیر کی صبح اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے بس اسٹینڈ پہنچنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جب مسافر روڈویز بس اسٹینڈ پہنچے تو تمام بسیں ڈپو میں کھڑی پائی گئیں اس نے نئے قانون کے خلاف احتجاج میں گاڑی چلانے سے صاف انکار کر دیا۔ روڈ ویز ڈپو کے عہدیداروں نے بھی کسی یونین کی طرف سے ہڑتال کی کال کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے پیش نظر بسوں کو روکا گیا ہے۔ پورقاضی میں بسوں کی آمدورفت میں خلل پڑا ہے بس ڈرائیور یونین کے لیڈر ہریندر کمار نے کہا کہ کوئی ہڑتال نہیں ہے لیکن ہم نئے قانون میں کی گئی دفعات کی مخالفت کرتے ہیں۔ حادثے میں موت پر 7 لاکھ روپے جرمانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ غریب بس ڈرائیور سات لاکھ کہاں سے دے گا؟ کہا کہ حکومت قانون بنائے، نشے میں دھت ڈرائیور حادثے کا سبب بنے تو اسے سزا ملنی چاہئیے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر