Latest News

نوئیڈا میں مسلم نوجوان چاقو حملے میں جاں بحق، انوج اور نتن نے مہدی حسن کے پیر میں رسی باندھ کر گھسیٹے رہے، زخموں کی تاب نہ لاکر وہ چل بسا۔

لکھنو: سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر ایکٹوسٹ کاشف ارسلان نے ایک سی سی ٹی وی کیمرے کی و یڈیو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی کہ ’’اترپردیش کے نوئیڈا میں دو دہشت گردوں انوج اور نتن نے مسلم نوجوان مہدی حسن پر پہلے چاقو سے وار کیا پھر ان دہشت گردوں نے مہدی حسن کو رسی سے باندھ کر پورے گائوں میں گھسیٹا، مہدی حسن تڑپتا رہا مگر دہشت گرد انوج اور نتن پورے گائوں میں اسے گھسیٹتے رہے، مہدی حسن کا انتقال ہوگیا ہے‘‘۔ وہیں پولس نے دیر شب ملزمین کو مڈبھیڑ میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ معاملہ نوئیڈا کے تھانہ سیکٹر ۴۹ علاقے کے برولا کا ہے اس کا ایک سی سی ٹی وی بھی سامنے آیا ہے جس میں دونوں بدمعاش مہدی حسن کو بائیک سے باندھ کر گھسیٹتے نظر آرہے ہیں۔ پولس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانہ سیکٹر ۴۹ میں پولس نے گزشتہ شب گرام برولہ میں ایک شخص کو چاقو مار کر زخمی کرنے والے ملزم انوج اور نتن کو پولس نے گرفتار کیا تھا، اس کے بعد ان سے قتل میں استعمال ہونے والا چاقو برآمد کرنے پولس لے گئی تھی، جس دوران دونوں نے پولس کی پستول چھین کر بھاگنے کی کوشش کی، پولس سے ہوئی مڈ بھیڑ کے بعد دونوں کو گولی لگنے کے بعد گرفتار کرلیاگیا ہے، آج صبح تقریباً پانچ بجے تھانہ سیکٹر ۴۹ کی پولس کی برولا پل کے پاس بدمعاشوں سے مڈبھیڑ ہوئی تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر