Latest News

رخسانہ کو جگدیش کے ساتھ دیکھ کر مسلم نوجوان مشتعل، کرناٹک کے ہاویری میں ہندو نوجوان سے مارپیٹ، مقدمہ درج۔

بنگلورو: اخلاقی پولیسنگ کے ایک اور کیس میں کرناٹک کے ضلع ہاویری میں ۹ افراد کے ایک گروپ نے ایک بین مذہبی جوڑے کو مار پیٹ کی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے بیاڈاگی ٹاون میں پیش آیا۔7 افراد کو گرفتار کرلیاگیاہے جبکہ باقی دو ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ متاثرین نے اس ضمن میں شکایت درج کرائی تھی۔گرفتار شدگان کی عبدالقادر‘ منصور‘ محبوب خان‘ ریاض‘ الطاف‘ سلیم صاب‘ محبوب علی کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔انہیں عدالتی تحویل میں دیدیاگیا ہے۔ہاویری کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انشوکمار نے بتایا کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے 9 افراد پر مشتمل اخلاقی پولیسنگ گینگ نے ایک بین مذہبی جوڑے پر حملہ کیا۔ملزمین نے رخسانہ اور جگدیش کو نشانہ بنایاجو ایک موٹر سیکل پر سوار تھے اور ٹاون شیو مندر کے قریب ایک دوسرے سے بات چیت کررہے تھے۔گینگ کے ارکان نے لڑکی سے پوچھا کہ وہ ایک ہندو لڑکے سے بات چیت کیوں کررہی ہے اور دونوں کو مار پیٹ کی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر