Latest News

نوئیڈا میں ایرانی لڑکی کا چاقو گھونپ کربہیمانہ قتل ،فرار ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
 نوئیڈا میں ایران سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو رشتہ دار نے سیکٹر 116 میں واقع مکان میں ذاتی جھگڑے پر چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا۔ ایران سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان سیکٹر 116 میں رہتا ہے۔ کوتوالی سیکٹر 113 پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور مقتول کے رشتہ دار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
نوئیڈا زون کے اے سی پی شیویا گوئل کا کہنا ہے کہ سیکٹر 116 میں ایران کا ایک خاندان رہتا ہے۔ جمعہ کی رات دیر گئے 22 سالہ ایرانی لڑکی زینت کا اپنے دور کے رشتہ دار عمران ہاشمی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد عمران نے زینت پر چاقو سے حملہ کیا۔ شدید زخمی زینت کو کیلاش اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔یہ پورا خاندان، جس کا تعلق ایران سے ہے، نوئیڈا میں کپڑے کے کاروبار سے منسلک ہے۔ اے سی پی نے کہا کہ کوتوالی سیکٹر 113 میں اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ملزم فرار ہے جبکہ خاندان کے چار افراد پولیس کی حراست میں ہیں جن سےپولیس پوچھ گچھ کررہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر