Latest News

قرآنِ کریم دنیا کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے، اگر ہم نے اس پر عمل کر لیا تو ہماری زندگی ہی بدل جائےگی: محمد اقبال۔

آگرہ:  مسجد نہر والی سکندرہ کے خطیب محمد اقبال نے آج اپنے خطبہ میں قرآن کی بات کی، انھوں نے کہا کہ قرآن دنیا کی واحد ایسی کتاب ہے جو سب سے ذیادہ پڑھی جاتی  ہے، وہ الگ بات ہے کہ اس کو بغیر سمجھے پڑھتے ہیں اور یہ واحد کتاب ہے کہ دنیا میں ہر جگہ اس کے حافظ مل جائیں گے۔ چھوٹے چھوٹے بچے بہت کم عمر میں ہی اس کو حفظ کرلیتے ہیں ، جس طرح دنیا میں 24 گھنٹے کہیں نہ کہیں آذان ہوتی رہتی ہے ایسی طرح دنیا میں قرآن کی تلاوت بھی ہوتی رہتی ہے۔ اتنا بڑا معجزہ جس قوم کے پاس ہے افسوس وہ اس کو استعمال کرنا نہیں جانتی۔ دنیا میں جو بھی اس کو استعمال کرے گا اس کو فائدہ ہوگا، مگر ہمیں اس سے اندھی عقیدت ہے، جی ہاں ، میں آپ کو ایک ملک کا واقعہ بتا رہا ہوں ، وہاں لوگ اکثر سڑک پر ہی پیشاب کردیتے تھے سرکار بہت پریشان تھی وہاں کے محکمے نے جگہ جگہ لکھوا دیا کہ “ یہاں پیشاب کرنا سخت منع ہے “ لیکن اس کا کچھ اثر نہیں ہوا ، کسی نے مشورہ دیا کہ اس جملے کو “ عربی “ زبان میں لکھوایا جاے ، یہ تجربہ کیا گیا ، حیرت انگیز اس کا اثر ہوا ، لوگوں نے وہاں پیشاب کرنا چھوڑ دیا ، جو زبان سمجھ نہیں آرہی اس پر عمل شروع ، یہ قرآن سے اندھی عقیدت کا ثبوت ہے۔ اگر قرآن کو سمجھ کر پڑھیں تو کعبہ کے رب کی قسم ہے زندگی بدل جاے گی۔ کاش ہم اس پر سنجیدگی سے غور کریں، کم پڑھیں مگر ترجمہ سے پڑھیں ، تب زندگی میں اثر آے گا ان شاءاللہ ۔ صرف عقیدت رکھنا کافی نہیں ہے۔ اپنے بچوں کو اس کی تعلیم سے آراستہ کریں۔ صحیح بخاری کی حدیث نمبر  5027 کو یاد رکھیں “ تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن پڑھےاور پڑھاے”  اللہ سے دعا ہے اللہ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرماے، آمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر