Latest News

آئی ایس آئی ایجنٹ کلیم مظفرنگر سے لکھنؤ جیل منتقل، دیگر ملزموں کی تلاش میں چھاپے جاری۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
آئی ایس آئی ایجنٹ کلیم جو کہ اپنے والدین کے ساتھ پاکستان کی جیل سے رہا ہوا تھا جسے مظفر نگر جیل سے لکھنؤ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح ہوکہ جولائی 2022 میں کوتوالی علاقے کے محلہ نوکواں روڈ کے رہائشی نفیس، بیوی آمنہ اور بیٹا کلیم رشتہ داروں سے ملنے پاکستان گئے تھے۔ واپسی پر پاکستان کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے اسے پستول سمیت گرفتار کر لیا تھا۔
تینوں کو 10 اگست کو رہا کر دیا گیا تھا کیونکہ الزامات ثابت نہیں ہوئے تھے۔ وہ 12 اگست کو گھر واپس آیا۔ اس کے بعد ایس ٹی ایف میرٹھ نے کلیم کو حراست میں لیا جو پاکستان کا آئی ایس آئی ایجنٹ نکلا۔ پوچھ گچھ میں واٹس ایپ چیٹس اور موبائل فون بھی ملے۔ کلیم نے پاکستان کے آئی ایس آئی ایجنٹ سے بھی بات کی تھی۔
پولیس نے اس معاملے میں کلیم، تحسین عرف موٹا اور سہارنپور ساکن یوسف شمسی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ایس پی ابھیشیک نے بتایا کہ کلیم کو لکھنؤ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دیگر افراد کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جلدی ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر