اتر پردیش کے ایٹہ میں محبت، سیکس اور دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ فیس بک میسنجر کے ذریعے ہونے والی دوستی کے بعد شادی کی مہندی خشک ہونے سے پہلے سونیا شرما کو اس کے سفاک شوہر نے شادی کے 16 دن بعد ہی جلا کر ہلاک کر دیا۔
کٹیلیا گاؤں کے آکاش جاٹو نے فیس بک پر آکاش شرما کے نام سے ایک آئی ڈی بنائی تھی۔ اس نے اس آئی ڈی سے دہلی کی سونیا شرما نامی لڑکی سے دوستی کی۔ دونوں 6 ماہ سے رشتے میں تھے۔ جب ان کی شادی ہوئی تو شادی کے صرف 16 دن بعد ہی ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور آکاش جاٹو نے اپنی گرل فرینڈ سے بیوی بننے والی سونیا پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ جب پولیس وہاں پہنچی تو موقع پر راکھ ملی، جب پیروی کرنے کے لئے لڑکی کے گھر والوں میں کوئی نہیں آیا تو پولیس نے کانسٹیبل کی جانب سے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے قاتل فرار ہو گیا جسکی پولس تلاش کررہی ہے
0 Comments