دیوبند: سمیر چودھری۔
آج یہاں محلہ خانقاہ میں واقع علامہ انور شاہ کالونی میں ڈاکٹر سید مسعود علی (دہلی) کی کوششوں سے مسجد سیدہ عابدہ خاتون کا سنگ بنیاد علماءو دانشوروںکے ہاتھوں رکھاگیا،اس موقع پر مولانامعتصم باللہ نے دعاءکرائی اور مساجد کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر سید مسعود علی کی کوششوں سے ان کے والدہ مرحوم اور دیوبند کی معروف شخصیت مرحوم حکیم سید محمود علیؒ کے نام سے منسوب مرغوب کالونی میں ایک مسجد تعمیر کرائی گئی تھیں،جس کے بعد آج ڈاکٹر مسعود علی کی والدہ مرحومہ سیدہ عابدہ خاتون کی نام سے علامہ انور شاہ کالونی میں اس مسجد کا سنگ بنیاد رکھاگیا۔
اس موقع پر مولانا معتصم باللہ نے کہاکہ مساجد اللہ کا گھر ہوتی ہیں، مساجد کے کاموں میں حصہ لینا عظیم کارِ خیر اور صدقہ جاریہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم سب کو بڑھ چڑھ کر مساجد کی تعمیر اور دیگر کاموں میں حصہ لینا چاہئے، انہوں نے کہاکہ اہل بستی کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسجد کا خیال رکھیں اور اس کو آباد کریں،مولانا نے کہاکہ مسجد کو تعمیر کردینا ہی کافی نہیں بلکہ اس کو آباد کرنا اہل علاقہ کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مساجد کی تعمیر میں حصہ لینے کے لئے ڈاکٹر سید مسعود علی کو مبارکباد پیش کی اور اہل بستی سے اپیل کی وہ مسجد کو آباد کریں۔
اس موقع پر ڈاکٹر سید مسعود علی نے اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے کہاکہ والدین کے نام پر مساجد کی تعمیر میری دلی خواہش تھی، اللہ تعالیٰ میرے والدین کو اس کو بہترین بدلہ عطافرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائیں۔ انہوں نے بھی تمام علاقہ کے لوگوں سے مسجد کاخیال رکھنے اور اس کی تعمیر و دیگر کاموں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ مسجد کو نمازوں ،ذکر و اذکار اور تلاوت کلام اللہ سے آباد کرنے پر زرو دیا۔ اس دوران ڈاکٹر سید نیر علی، محمد عبداللہ شاہ، مولانا فرحان، فروز گور، محمد کالو، عامل شاہ، مولاناشاداب سمیت محلہ کے لوگ موجودرہے۔
0 Comments