Latest News

مزاحمت کے حوصلے بلند، اسرائیلی شہرو ںپر راکٹوں کی بارش، خان یونس میں شدید لڑائیاں، کئی اسرائیلی فوجی ہلاک، غزہ کی صورتحال المناک، اقوام متحدہ کا فوری امداد پہنچانے کا مطالبہ، قطر کا دوریاستی حل پر زور.

غزہ: غزہ پر اسرائیلی جارحیت ۱۰۲ ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں شدید لڑائیاں ہو رہی ہیں،فلسطینی مزاحمت کاروں نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اس جنگی محور میں ہونے والی کارروائیوں میں کئی اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ وہیں قابض فوج نے جبالیہ پر شدید بمباری کی جس میں کئی فلسطین شہید ہوگئے۔حماس نے آج منگل کو صبح سویرے ہی اسرائیلی شہروں پر راکٹوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے اپنے بلند حوصلے کا اظہار کیا۔ حماس نے اپنے بیان میں کہاکہ القسام بریگیڈز نے مقبوضہ شہر نیتوفوت پر میزائلوں سے بمباری کی۔ حماس کی طرف سے جاری ویڈیو میں بتایاگیا ہے کہ اس میزائل حملے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سڑکوں پر تباہی وبربادی کے آثار دیکھے گئے۔وہیں سرایا القدس نے بھی کہا کہ مقبوضہ علاقے سیدورت اور قطاع غزہ کے شمالی علاقوں پر زبردست طریقے سے میزائل حملہ کیا۔ ادھر حماس نے منگل کو اعلان کیا کہ جھڑپوں کے علاقوں سے واپس آنے کے بعد مجاہدین نے تصدیق کی کہ انہوں نے غزہ شہر کے شیخ رضوان محلے کے شمال میں"شواز" ڈیوائس اور "ال یاسین میزائل سے صیہونی فوجیوں کے جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔اور غزہ شہر کے تل الحوا علاقے میں مشین گنوں اور دستی بموں کا استعمال کرتے ہوئے ایک فٹ فورس سے تصادم ہوا جس میں وہ ہلاک وزخمی ہوئے۔ قبل ازیں حماس نے اعلان کیا تھا کہ مجاہدین خان یونس شہر کے مشرق میں ایک صیہونی فٹ فورس کو اینٹی پرسنل میزائل سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ادھر اقوام متحدہ نے ایک بار پھر اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے جنگ سے متاثرہ لوگوں تک امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے اور غزہ میں امداد کے داخلے کے راستے کھول دے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ اگر غزہ کو فوری امداد فراہم نہ کی گئی تو اس کے نتیجے میں علاقہ کسی بڑے انسانی المیے سے دوچار ہوجائےگا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام، یونیسیف اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی محصور آبادی جنہیں غذائی قلت کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہے تک خوراک اور سامان کی ترسیل کا انحصار امداد کے داخلے کے لیے نئے راستے کھولنے پر بھی ہے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پیر کو غزہ کی پٹی میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ گوتیریس نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ’’ہمیں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ امداد ضرورت مندوں تک پہنچ رہی ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا کو کوئی بھی جواز نہیں دے سکتا‘‘۔ گوتیریس نے متنبہ کیا کہ "غزہ کے شہریوں پر قحط کا خوف منڈلا رہا ہے، جس میں بیماری، غذائی قلت اور دیگر صحت کے خطرات لاحق ہیں"۔دریں اثناء قطر کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی علاقوں میں استحکام کے لیے اسرائیل کا دو ریاستی حل کے لیے ایک مقررہ وقت اور لازمی راستے پر متفق ہونا ضروری ہے۔قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے منگل کو ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے اجلاس میں کہا کہ فلسطینیوں کو یہ ہی فیصلہ کرنا ہوگا کہ حماس کو غزہ کے مستقبل میں سیاسی کردار ادا کرنا ہے یا نہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر